Saturday, 30 May, 2026
روس نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر پابندی عائد کردی

روس نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر پابندی عائد کردی

ماسکو - روسی صدر پوٹن کے حکم پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور متعدد اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین پر حملے کے بعد برطانیہ نے روس پر اقتصادی اور معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں جس کے جواب میں روس نے بھی برطانیہ پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش میں برطانیہ جھوٹی معلومات اور غلط سیاسی مہم چلا رہا ہے جس کے باعث برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور متعدد اعلیٰ برطانوی حکومتی عہدیداروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

خیال رہے کہ 9 اپریل کو برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرین کا دورہ کیا تھا اور صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ہمراہ یوکرین کی سڑکوں پر گشت کیا تھا اور عوام سے بھی ملاقات کی تھی۔

روس نے امریکا سمیت عالمی قوتوں کے دباؤ کے باوجود فروری کے آخر میں یوکرین پر حملہ کردیا تھا اور مبینہ طور پر جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قصبوں سے اجتماعی قبریں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ یوکرینی صدر نے روسی فوج کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی قوتوں سے جنگی اسلحہ اور ساز و سامان کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  70314
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
روس نے یکم اپریل سے پیٹرول کی برآمدات پر عارضی پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد عالمی توانائی منڈی میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے اور قیمتوں میں اضافے کے خدشات بھی شدت اختیار کر گئے ہیں۔
برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف جاری جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، خطے میں سمندری آمدورفت کی بحالی اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔
یوکرین نے روس کے سائبیرین علاقے میں ایک ائیر بیس پر حملے میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بمبار طیاروں کو نشانہ بنایا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کا یہ حملہ روسی سرحد کے اندر طویل ترین فاصلے تک کیا جانے والا حملہ ہے۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں