![]() |
واشنگٹن - امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت ممکن ہے، تاہم یہ مذاکرات مخصوص شرائط پر منحصر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران اس وقت مذاکرات کے لیے بے تاب دکھائی دیتا ہے، لیکن امریکا ایران کی قیادت پر مکمل اعتماد نہیں کر سکتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای پر بھروسہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے موجودہ حالات میں سکون سے رہنا آسان نہیں ہوگا۔ اگر ایران مذاکرات چاہتا ہے تو اسے پہلے کچھ بنیادی شرائط کو قبول کرنا ہوگا۔
دوسری جانب امریکا کے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے پینٹاگون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایران کے خلاف جاری جنگ سے متعلق تفصیلات بیان کیں۔
وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ جنگ کے دوسرے ہفتے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی ایران کی قیادت دباؤ کا شکار ہے اور حالات کو سنبھالنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اس جنگ کو اپنے طے کردہ وقت کے مطابق ختم کرے گا اور اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹے گا جب تک دشمن کو مکمل اور فیصلہ کن شکست نہیں دی جاتی۔
پیٹ ہیگستھ نے روس کو بھی خبردار کیا کہ وہ اس تنازع میں مداخلت سے گریز کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ