Saturday, 30 May, 2026
جنوبی افریقہ: سیلاب نے تباہی مچادی، 300 سے زائد افراد ہلاک

جنوبی افریقہ: سیلاب نے تباہی مچادی، 300 سے زائد افراد ہلاک

 کیپ ٹاﺅن - جنوبی افریقہ کے صوبے کوازولو-ناتل بشمول ڈربن شہر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 306 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق موسمیاتی ماہرین نے آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ حکام نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ متعدد خاندانوں سمیت کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

مسلسل بارشوں کے نتیجے میں صوبے بھر میں درجنوں مکانات اور عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں جبکہ اہم شاہراہیں بھی بری طرح ٹوٹ چکی ہیں۔

ایتھیک وینی میونسپل کے میئر میکسولوسی کونڈا نے اطلاع دی کہ ڈربن اور آس پاس کے ایتھیک وینی میٹروپولیٹن علاقے کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ 5.2 کروڑ ڈالرز لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب صوبے بھر میں کم از کم 120 اسکول سیلاب کی زد میں آچکے ہیں، جس سے 26 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ صوبے کے تمام اسکولوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم اینجی موتسیگا نے بتایا کہ سیلاب میں مختلف اسکولوں کے اب تک 18 طلباء اور ایک استاد کی موت کی اطلاع ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  26728
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایران کی ملٹری سینٹرل آپریشنل کمانڈ "خاتم الانبیاء" نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی میں امریکی فوج کے لیے کام کرنے والے یوکرین کے اینٹی ڈرون سسٹم کے ایک ڈپو کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کا تعلق اعلیٰ سطح پر ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو سے جوڑا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی نائب صدر اور اسرائیلی
امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب مینڈیز نے پاکستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات کو معمول پر لانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باب مینڈیز نے پاکستان میں انٹرنیٹ کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے
افشا ہونے والے خفیہ دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جاسوسی کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افشا ہونے والی خفیہ دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ یو این سیکرٹری جنرل

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں