Friday, 13 March, 2026
لیجنڈ اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لیجنڈ اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

نئی دہلی ۔ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے برصغیرکے مایہ ناز اداکار اوربالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، انہوں نے 65 سے زائد فلموں میں لازوال کردار نبھائے۔ ایک اور عہد تمام، یوسف خان عرف دلیپ کمار خالق حقیقی سے جا ملے، وہ طویل عرصے سے ممبئی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں سانس کا  مرض لاحق تھا۔ ان کی وفات کی اطلاع ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے سوشل میڈیا پر دی گئی، یہ جانکاہ خبر سنتے ہی دنیا بھر میں ان کے کروڑوں مداح غم و اندوہ میں ڈوب گئے۔ 

 

یوسف خان گزشتہ 6 سالوں کے دوران گردے کی تکلیف اور نمونیا کے سبب کئی مرتبہ ہسپتال داخل اور ڈسچارج ہوتے رہے۔ ان کو 6 جون کو سانس لینے میں مشکل کے سبب ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں علاج معالجے سے ان کی حالت بہتر ہو گئی۔ ڈاکٹرز نے بھی ان کی صحت تسلی بخش قرار دی، انہیں 11 جون کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔ گذشتہ برس کورونا لاک ڈاون کے سبب انہوں نے گھر پر ہی قرنطینہ کر لیا تھا۔

 

لیجنڈ اداکار 11دسمبر1922 کو پشاور کے محلہ خداداد میں پیدا ہوئے۔ ان کوحکومت پاکستان کی طرف سے 1998 میں نشان پاکستان عطا کیا گیا جبکہ بھارتی فلم کے سب سے بڑے اعزاز دادا صاحب پھالکے سے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے فلم انڈسٹری پر 50 سال سے زائد عرصے تک راج کیا۔ دل کو چھو لینے والی اداکاری کے سبب انہیں شہنشاہ جذبات کے لقب سے یاد کیا جاتا تھا، ان کی معروف فلموں میں دیوداس، مغل اعظم، گنگا جمنا، رام اور شیام، نیا دور، مادھومتی، کرانتی اور ودھاتا سمیت دیگر شامل ہیں۔

 

صدر مملکت عارف علوی نے برصغیر کے نامور اداکار یوسف خان عرف دلیپ کمار کی وفات پر اظہار افسوس کیا، ان کا کہنا تھا کہ اداکار کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی لیجنڈ اداکار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

 

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ ٹریجڈی کنگ کی پہچان رکھنیوالے یوسف خان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار ایک عہد ساز فنکار تھے، ان کا متبادل ممکن نہیں، ملاقاتوں میں بھی انہیں سحر انگیز شخصیت پایا۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ٹویٹر پیغام میں اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے گلاسکو مسجد کے دورے کے دوران دلیپ کمار کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی، ان کاکہنا تھا کہ دلیپ کمار باکمال صلاحیتوں کے حامل فنکار اور منکسرالمزاج شخصیت کے مالک تھے، فن کے لیے ان کی خدمات کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  19512
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایران نے کہا کہ عاشورہ سے محبت کرنے والی ایرانی قوم کاغذی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کے حوالے سے سخت انتباہ کے بعد ایرانی وزیر خارجہ علی لاریجانی
بھارت نے پاکستان میں میزائل داغنے کو فوج کی ’غلطی ‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ’انتہائی افسوسناک‘ واقعہ ہے۔ بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’معمول کی دیکھ بھال کے دوران، ایک تکنیکی خرابی کی وجہ

مقبول ترین
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر گفتگو کی گئی۔
صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 48 اور 101 کے تحت منظوری دی۔ صدر مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ایران کے نئے سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای نے منصب سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر یہ اڈے بند نہ کیے گئے تو ان پر حملے کیے جائیں گے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ قرارداد کے حق میں 13 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ چین اور روس ووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں