Thursday, 16 April, 2026
طالبان حکومت کی رحم اور ہمدردی کی بنیاد پر فنڈز جاری کرنے کی اپیل

طالبان حکومت کی رحم اور ہمدردی کی بنیاد پر فنڈز جاری کرنے کی اپیل

کابل . طالبان حکومت نے عالمی قوتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں افغان شہریوں کو رحم اور ہمدردی کی بنیاد پر اشد مدد کی ضرورت ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نے کہا ہے کہ لڑکیوں اور خواتین کے لیے تعلیم اور ملازمتوں کے لیے اصولی طور پر پُرعزم ہیں لیکن اس میں درپیش سب سے بڑی رکاوٹ فنڈز کا منجمد ہونا ہے۔

افغان وزیر خارجہ امیر اللہ خان متقی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو میں امریکا اور دیگر ممالک پرافغانستان کے 10 بلین ڈالر سے زائد منجمد فنڈز کو جاری کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی بحالی کے بغیر ہم کیسے دنیا کو اپنا کام دکھا سکیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نے کہا کہ طالبان حکومت کا امریکا سے کوئی جھگڑا نہیں ہے ہم تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ غیر مستحکم افغانستان یا کمزور افغان حکومت کا ہونا کسی کے مفاد میں نہیں۔

وزیر خارجہ نے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں پرعائد پابندیوں پر عالمی قوتوں کے غم و غصے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کئی حصوں میں ساتویں اور بارہویں جماعت کی طالبات کو اسکول جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

امیر اللہ متقی نے یہ بھی تسلیم کیا کہ تاحال بہت سی خواتین سرکاری ملازمین کو گھر میں رہنے کو کہا گیا ہے تاہم اس کی وجہ ہماری سخت گیر پالیسی نہیں بلکہ اسکولوں اور کام کی جگہوں پر صنفی بنیادوں پر شریعت کے تحت علیحدہ انتظامات کا نہ ہونا ہے۔

اس موقع پر امیر اللہ متقی نے بتایا کہ طالبان کی نئی حکومت کے تحت، ملک کے 34 صوبوں میں سے 10 میں سے 12 ویں جماعت تک لڑکیاں اسکول جا رہی ہیں۔ پرائیویٹ اسکولوں اور جامعات بغیر کسی رکاوٹ کے کام کر رہی ہیں اور 100 فیصد خواتین جو پہلے صحت کے شعبے میں کام پر واپس آ گئی ہیں۔

افغان وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نے مزید کہا کہ طالبان حکومت میں سابق ادوار کی بنسبت کافی تبدیلیاں آئی ہیں۔ طرز حکمرانی میں بہتری ہے اور مزید بھی آئے گی جس کے لیے تجاویز کو بھی خوش آمدید کہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  57652
کوڈ
 
   
مقبول ترین
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں