Friday, 06 March, 2026
پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 ارب ڈالر رہ گئے

پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 ارب ڈالر رہ گئے

اسلام آباد - پاکستان نے دو بڑے غیر ملکی کمرشل قرض ادا کردیے جس کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 4 اعشاریہ 5 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق 600 ملین ڈالر اماراتی این بی ڈی بینک کو ادا کیے گئے جبکہ 420 ملین ڈالر دبئی اسلامی بینک کو واپس کیے گئے ہیں، قرضوں کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے پاس 25 روز سے کم کا امپورٹ کوور رہ گیا ہے۔

واضح رہے زر مبادلہ میں کمی کی وجہ سے ملک میں معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں حکومت کی جانب سے نجی کمپنیوں کیلئے ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، گزشتہ چند دن میں بڑی کار ساز کمپنیوں نے پلانٹس عارضی طور پر بند کر دیئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  81364
کوڈ
 
   
مقبول ترین
پاکستانی آرمی چیف سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے، ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو دو ہفتے قبل بات کرنی چاہیئے تھی، اب بہت تاخیر ہوچکی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے واضح کیا ک ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو سرنڈر کرنے کے انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔
ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور حیفہ شہر پر چوتھی بار بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے، جس کے نتیجے میں اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، حیفہ کے رمات ڈیوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں