Thursday, 16 April, 2026
پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں‌ کمی کا اعلان

پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں‌ کمی کا اعلان

اسلام آباد . وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے کمی کی منظوری دی، جس کے بعد آئندہ پندرہ روز کے لیے فی لیٹر پیٹرول 140 روپے 82 پیسے میں فروخت کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسی طرح آئندہ پندرہ روز کے لیے ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں بھی5روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے ایک پیسے کمی کی گئی ہے۔

کمی کے بعد فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 137.62روپے، مٹی کےتیل کی قیمت 109.53روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 107.06 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ محکمہ خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق پندرہ سمبر کی رات بارہ بجے سے یکم جنوری تک کے لیے ہوگا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی، جس میں عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کا تذکرہ بھی کیا گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ پندرہ روز کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوکر فی بیرل 74 ڈالر ز تک پہنچ گئیں، گزشتہ ماہ کی نسبت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی آئی۔

حکومت نے عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے اور ٹیکس لیوی کی شرح کا جائزہ لینے کے بعد ہی نئی قیمتوں کا تعین کیا ہے۔ میڈیا کا یہ بھی کہنا تھا کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  11569
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وفاقی حکومت نے پٹرولیم لیوی کی شرح میں 55 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد لیوی 106 روپے سے بڑھ کر 160.61 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے دباؤ پر پٹرول اور ڈیزل پر دی جانے والی تمام سبسڈیز بھی مکمل طور پر
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 458 روپے 40 پیسے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 520 روپے 35 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری 2026 سے نئے ٹیرف میں فکسڈ چارجز کو لوڈ کی بنیاد پر عائد کرنے کی منظوری دی۔ اس سے قبل یہ چارجز ماہانہ بجلی کی کھپت کے مطابق وصول کیے جاتے تھے۔
ملک بھر میں بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں مجموعی طور پر فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 1 روپے 83 پیسے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا اطلاق

مقبول ترین
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں