Friday, 19 April, 2024
سعودیہ نے اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی

سعودیہ نے اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی

ریاض ۔ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات جانے کے لیے اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے (رائٹرز) کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور وائٹ ہاوس کے سینیئر ایڈوائزر جیراڈ کشنر اور سعودی حکام کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں متحدہ عرب امارات جانے والی اسرائیلی پروازوں کے لیے سعودی فضائی حدود استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

خیال رہے رواں برس اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا تاہم اس کے لیے سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کے حوالے سے معاہدہ ہونا ضروری تھا۔

امریکی حکام کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سینئر ایڈوائزر اور مشرق وسطی کے لیے امریکی ایلچی ایوی برکوویز اور برائن ہک نے سعودی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران سب سے پہلے اسی معاملے کو اٹھایا اور خوش اسلوبی سے حل کرلیا۔ تاہم سعودی حکام کی جانب سے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی فضائی حدود سے متعلق ہونے والے معاہدے کے بعد اسرائیلی ایئرلائنز کی پہلی تجارتی پرواز متحدہ عرب امارات روانہ ہونے کے لیے تیار ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کی سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کے ساتھ خفیہ ملاقات کی خبر بھی سامنے آئی تھی تاہم ریاض کی جانب سے اس خبر کی تردید کردی گئی ہے۔

واضح رہے سعودی عرب نے اب تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق نہیں کیا البتہ ریاض کی جانب سے متحدہ عرب امارات، سوڈان اور بحرین کے اسرائیل سے تعلقات کی مخالفت بھی نہیں کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  10084
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سفارتی تعلقات بحال ہونے پر سعودی عرب نے ایران میں اپنا نیا سفیر مقرر کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے کہ ایران بھی جلد سعودی عرب میں اپنا نیا سفیر تعینات کرے گا۔
سعودی عرب میں آج ماہِ شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث کل بروز اتوار کو 30واں روزہ ہوگا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں 2 مئی بروز پیر کو عیدالفطر ہوگی، آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد خلیجی ممالک میں بروز ہفتہ 02 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کےعلاقے حوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آیا جبکہ تمیر
سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں ایک ہی دن میں 81 افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق عبادت گاہوں اور سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے، سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل، بارودی

مقبول ترین
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، پاکستان نے حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے کارروائی کی۔
پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں