Saturday, 08 August, 2020
امریکی دہشتگرد فوجیوں کو عراق سے نکلنا ہو گا، مقتدی صدر

امریکی دہشتگرد فوجیوں کو عراق سے نکلنا ہو گا، مقتدی صدر
فائل فوٹو

بغداد۔ عراق کے سیاسی و مذہبی رہنما مقتدی الصدر نے عراق سے امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے انخلا پر سخت الفاظ میں تاکید کی ہے۔ امریکہ جنگ و دہشت گردی سے اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے۔

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنما مقتدی الصدر نے کل رات اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ تمام دنیا کو اپنے رعب و دہشتگردی اور قتل و غارت گری کے ذریعے تسلیم کروا ٓنا چاہتا ہے اور اس کے ذریعے وہ دنیا پر اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے ممالک کے ساتھ امریکہ تکبر سے پیش آتا ہے تاہم اسے اپنی یہ پالیسی بدل دینی چاہئیے۔

واضح رہے کہ تین جنوری کو بغداد میں ہوائی اڈے کے قریب امریکی دہشتگردوں کے حملے میں ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر  کی شہادت کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری کو عراق سے امریکی فوج کے انخلا کا بل واضح اکثریت سے پاس کیا تھا۔

پارلیمنٹ سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کا بل پاس ہونے کے بعد بہت سے عراقی حکام اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ امریکی فوج کو جلد سے جلد عراق سے نکل جانا چاہیئے۔

اس سے قبل امریکہ نے فیصلہ کیا تھا کہ تین اہم اڈوں سے اپنی فوج کو واپس بلا لے گا۔ اپنے آٹھ میں سے تین فوجی اڈوں کو بند کرنے کے فیصلے سے معلوم ہوتا ہے امریکہ عراق میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں بڑے پیمانے پر کمی لانے کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوجی اتحاد نے بغداد کے شمال میں واقع "ابوغریب" فوجی اڈے کو خالی کرکے عراقی سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا تھا۔

اس سے پہلے مقتدی صدر  امریکی موجودگی کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور ملین مارچز کا انعقاد بھی کرچکے ہیں۔

موجودہ صورتحال میں امریکہ کو سخت معاشی و اقتصادی نقصانات ہورہے ہیں اور امریکہ داخلی طور پر بھی سخت مشکلات کا شکار ہے۔

دوسری جانب عراق میں امریکہ کی سرکردگی میں عالمی فوجی اتحاد کا ایک طیارہ بغداد کے التاجی فوجی اڈے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  73873
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سعودی حکومت نے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے رواں برس حاجیوں کی تعداد کو نہایت مختصر ترین رکھنے پر غور شروع کردیا ہے۔ تمام ممالک کے حج کوٹہ کو 20 فیصد تک کرنے کا امکان ہے۔
فلسطینی مزاحمتی محاذ کی طرف سے سعودی جیلوں میں قید فلسطینی شہریوں کی آزادی پر مبنی متعدد مطالبوں کے بعد اب فلسطینی مزاحمتی فورس حماس کے نائب سربراہ محمد نزال نے بھی سعودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی جیلوں میں قید فلسطینی مزاحمتی محاذ کے حامیوں کو فوری طور پر آزاد کر دے۔
سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات ایسے نہیں، جہاں دھمکیوں کی زبان استعمال ہوتی ہو، سعودی سفارت خانے نے ملائیشیا سمٹ سے متعلق ترک صدر کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ اعلان کے بعد قابض فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈان، گرفتار کیے گئے افراد میں 131بچے اور9خواتین بھی شامل، فلسطینی خبررساں ادارہ

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔
احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں نیب کے دائرہ اختیار کیخلاف آصف زرداری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پیر کے روز فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ تحریری حکم نامہ آج ہی جاری کریں گے جس میں ضروری ہدایات دی جائیں گی۔
اس میں شک نہیں کہ مختلف دینی مسالک کے ماننے والوں کا عمومی رویہ یہ ہے کہ وہ دوسروں کی بات نہیں سنتے بلکہ اپنی محفلوں میں دوسروں کو آنے کی دعوت تک نہیں دیتے ۔ اس غیر صحت مندانہ رجحان سے غیر صحت مندانہ معاشر ہ تشکیل پاچکا ہے ۔ اس صورت حال کا ازالہ بحیثیت قوم بقا کے لیے ناگزیر ہے ۔ اس سلسلے میں ہم ذیل میں چند معروضات پیش کرتے ہیں :
احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب گواہوں کو طلب کرلیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں