Saturday, 04 July, 2020
اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے، حسن نصر اللہ

اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے، حسن نصر اللہ
فائل فوٹو

بیروت: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے سے جنوبی لبنان کی آزادی کی بیسویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال اسرائیل کے حق میں نہیں ہے۔ تجربات سے ثابت ہوگیا ہے کہ اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی  کہیں زیادہ کمزور ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ریڈیو النور کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ خطے میں امریکہ کی براہ راست موجودگی اس کے اتحادیوں کی کمزوری کی دلیل ہے۔

تفصیلات کے مطابق حسن نصر اللہ نے کہا کہ وہ جہادی جذبہ اب بھی موجود ہے جس کی وجہ سے اسرائیل پر حزب اللہ کو اللہ تعالی نے فتح عطا کی۔ سید حسن نصر اللہ نے شہید عماد مغنیہ کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس گرانقدر شہید اور اس کے اہلخانہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ جنوبی لبنان سے لبنانی عوام اور حزب اللہ کی استقامت اور پائیداری کے نتیجے میں  اسرائیلی فوج فرار کرنے پر مجبور ہوئی  اور اسرائیلی شکست اور حزب اللہ کی فتح کا یہ بہترین تجربہ تھا اور اس تجربہ سے ثابت ہوگیا کہ اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی  کہیں زیادہ کمزور ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو روکنے کے سلسلے میں حزب اللہ کی استقامت اور پائمردی کوئی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مزاحمت نے 1982 کے نتائج کا 2000 ء میں مشاہدہ کیا ۔ لبنان کا دفاع مضبوط اور مستحکم ہے اور اسرائیل اس بات کو اچھی طرح جانتا ہے کہ اس کا دشمن کمزور نہیں ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اسرائیل کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اسلامی مزاحمت کی طاقت اور قدرت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے اگر اسرائیل ہمارے خلاف کوئی اقدام کرتا ہے تو اسرائیل کا کوئی بھی شہر محفوظ نہیں رہےگا ۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اسلامی مزاحمت کی طاقت اور قدرت میں کئي گنا اضافہ ہوگیا ہے اگر اسرائیل ہمارے خلاف کوئی اقدام کرتا ہے تو اسرائیل کا کوئی بھی شہر محفوظ نہیں رہےگا ۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ جو لوگ اسلامی مزاحمت کے ہتھیار زمین پر رکھنے پر زور دے رہے ہیں انھیں تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہیے اور جاننا چاہیے کہ اسرائیل پہلے بمباری کیا کرتا تھا لیکن اب اس نے بمباری ترک کردی ہے کیونکہ اسرائیل جانتا ہے کہ آج اس کی بمباری کا اسے  منہ توڑ جواب ملےگا۔

 انھوں نے کہا کہ اگر اسرائیل کے مد مقابل حزب اللہ لبنان اور لبنانی عوام کی مزاحمت نہ ہوتی تو فلسطین کی طرح اسرائیل کا لبنان پر بھی قبضہ ہوجاتا۔

انھوں نے کہا کہ لبنان کے خلاف اسرائیل کا کوئی جنگي اقدام بعید ہے لیکن اگر اس نے کوئی حماقت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

سید حسن صنر اللہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کو بعید قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس جنگ کے تباہ کن نتائج سے اچھی طرح واقف ہے کیونکہ خطے میں اسلامی مزاحمت امریکہ کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھر پور جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔  

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ جو لوگ اسلامی مزاحمت کے ہتھیار زمین پر رکھنے پر زور دے رہے ہیں انھیں تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہیے اور جاننا چاہیے کہ اسرائیل پہلے بمباری کیا کرتا تھا لیکن اب اس نے بمباری ترک کردی ہے کیونکہ اسرائیل جانتا ہے کہ آج اس کی بمباری کا اسے  منہ توڑ جواب ملےگا۔

واضح رہے کہ 25 مئی 2000 میں جدید ترین ہتھیاروں سے لیس اسرائیل، لبنانی عوام کی مزاحمت کا مقابلہ نہ کر سکا اور جنوبی لبنان سے فرار کر گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  44655
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے گزشتہ روز امریکہ کی جانب سے واشنگٹن میں موجود پی ایل او کے دفتر کو بند کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم آزادی فلسطین کے دفتر کو سیل کرنے کا مقصد غاصب صہیونی ریاست
خلیجی اور یورپی ممالک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائی جارہی ہے، سعودی عرب میں عید الاضحی کے بڑے اجتماع مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے، جہاں دنیا بھر سے آئے لاکھوں حاجیوں نے نماز عید ادا کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے تنازع کو ختم کرنے کے لیے قطر کو ایک فہرست ارسال کی ہے، جن میں الجزیرہ ٹی وی کو بند کرنے
یورپی یونین کی جانب سے شام میں نہتے شہریوں پر ظلم وبربریت کا مظاہرہ کرنے کے جرم میں 17 وزیروں اور شامی مرکزی بنک کے گورنر کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو میں بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خطے
ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا ہے۔ ارشد ملک کا اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری مطالبہ نہیں۔ حکومت ہٹانے کے لیے کبھی بھی غیر آئینی طریقے کی حمایت نہیں کریں گے۔
تائیوان حکومت کا عجیب و غریب اقدام ،کورونا وائرس میں سفر کے لیے ترسنے والوں کے لیے تائیوان میں ’’جعلی پروازوں‘‘ کا سلسلہ شروع کردیا۔ ابتدائی مرحلے میں اس سفر کے لیے 7 ہزار افراد نے رجوع کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں