Tuesday, 19 March, 2024
مقبوضہ کشمیر، کورونا سے اموات کی تعداد 24 ہوگئی

مقبوضہ کشمیر، کورونا سے اموات کی تعداد 24 ہوگئی
فائل فوٹو

سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے 90 سالہ شخص کی کورونا سے موت ہوئی ہے اور اس طرح سے  مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی کُل تعداد 24 ہو گئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے سکمز اسپتال میں منگل کی صبح کووڈ 19 کے شکار ایک 90 سالہ بزرگ کی موت ہوئی ہے۔ وہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے تھے۔

سکمز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 'کولگام سے تعلق رکھنے والے ایک 90 سالہ شخص جنہیں پیر کے روز جی ایم سی اننت ناگ سے یہاں منتقل کیا گیا تھا منگل کی صبح سکمز کے آیسولیشن وارڈ میں میں جان بحق  ہوگئے'۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 91 نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح سے کورونا متاثرین کی کُل تعداد 1759 ہوگئی ہے۔

علاقے میں 902 ایکٹو کیسز ہیں۔ 24 کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 833 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1411 جبکہ جموں میں 348 ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں اب تک 142901 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفری پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 32714 افراد کو ہوم کورنٹائن میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹائن مراکز بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 62 افراد کو ہسپتال کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ 902 کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 33573 افراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔  75626 افراد نے 28 روزہ نگرانی کی مدت پوری کی ہے۔

اب تک 140962 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 26 مئی 2020ء کی شام تک 139203 نمونوں کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  21496
کوڈ
 
   
مقبول ترین
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، پاکستان نے حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے کارروائی کی۔
پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں