![]() |
فائل فوٹو |
اسلام آباد۔ سعودی عرب اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے کرپشن کے الزامات کی وجہ سے مستعفی ہونے والے اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر یوسف الدرویش کی جگہ کسی اور سعودی استاد کو جامعہ کا صدر بنوانے کی کوشش کررہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے کرپشن کے الزامات کی وجہ سے مستعفی ہونے والے اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش کی جگہ کسی اور سعودی استاد کو جامعہ کا صدر بنوانے کے لیے پاکستان کی حکومت پر دباو ڈال رہا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس سلسلے میں ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش سعودی عرب میں رہ کر اپنے کسی دوست کے لیے لابنگ کرنے میں مصروف ہیں تاکہ اپنے کیے ہوئے کاموں کی حفاظت کرسکیں اور اپنے خلاف ہونے والی تفتیش پر اثر انداز ہوسکیں۔
ادھر پاکستان کی سینئر اساتذہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کے لائق اور سینئر اساتذہ پر اعتماد کرنے کے بجائے اغیار کے نمائندوں کو مسلط رکھ کر بری روایتوں کی حوصلہ افزائی پاکستان کے تعلیمی مستقبل سے کھلواڑ کرنے کے مترادف ہے۔
اساتذہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تیس جون کو ہونے والی ٹرسٹیز کی میٹنگ میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی صدارت کے لیے پاکستان کے باکردار اور تجربہ کار سینئر اساتذہ میں سے کسی کا انتخاب کریں یہی پاکستان کے وقار اور خود مختاری کا تقاضہ بھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ