Thursday, 26 November, 2020
وزیراعظم کا بین الاقوامی پروازوں کے لئے فضائی حدود کھولنے کا اعلان

وزیراعظم کا بین الاقوامی پروازوں کے لئے فضائی حدود کھولنے کا اعلان

اسلام آباد ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے طویل وقفے کے بعد ملک میں بین الاقوامی پروازوں کو بحال کر دیا۔ سی اے اے نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تمام غیر ملکی مسافر اور چارٹر پروازوں کو پاکستان میں دوبارہ آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام غیر ملکی مسافر اور چارٹر پروازوں کو پاکستانی بین الاقوامی ائر پورٹس پر آمدورفت کی اجازت ہو گی جب کہ پروازوں کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کے لیے فلاٹس کے اوقات کار سول ایوی ایشن جاری کرے گا۔

گوادر اور تربت کے لیے پروازوں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی جبکہ کارگو پروازوں سمیت خصوصی اور ڈپلومیٹک پروازوں کی آمدورفت سلسلہ خصوصی اجازت کے تحت جاری رہے گی ۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے ملکی فضائی حدود جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ کل فضائی حدود عالمی پروازوں کے لیے جزوی طور پر کھول رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ فضائی حدود کھولنے کا مقصد بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے تحریر کیا کہ کورونا وائرس کے باعث سمندر پار پاکستانیوں نے مشکلات برداشت کیں، بیرون ملک پاکستانیوں کی ہمت اور حوصلوں پر ہمیں فخر ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو خوش آمدید بھی کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ سمندرپار پاکستانیوں کوواپسی پرہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے، سمندر پار مخیر پاکستانیوں کی ہم وطنوں  کی مدد کرنے پر ان کا مشکور ہوں۔

عمران خان نے لکھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ہم وطنوں کے لیے مدد کاجذبہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی نے فلاحی خدمات سرانجام دے کرعظیم مثالیں قائم کی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  85098
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
موجودہ عالمی نظام ناکام ہوگیا ہے، اسلام ہی موجودہ حالات میں انسانیت کی نجات کا ضامن ہے۔ ہمیں ایک غلامی سے نجات پا کر دوسری غلامی میں نہیں جانا چاہیے۔ اسلام حریت وآزادی کا سبق دیتا ہے. یہ بات ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی مشاورتی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی جانب سے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حکومتی کاوشوں کو مناسب
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑے فیصلے کرتے ہوئے رپورٹ کی روشنی میں کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہی، بعد ازاں مقامی نشریاتی ادارے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو
وزیراعظم عمران خان نے ترک صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقین ہے جنگ سے کبھی مسئلہ نہیں ہوتا۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان جنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے، مشرق وسطی میں کشیدگی کو ہم نے کم لیکن اس کا کوئی مستقل

مقبول ترین
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق وہ چند دنوں‌سے شدید علیل تھے۔ مولانا خادم حسین رضوی صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں قران پاک حفظ کیا ہوا تھا۔
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے جلسوں پر پابندی کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ جلسے اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے ہم حکومتی پابندی کو تسلیم نہیں کرتے۔ یہ بات اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابرافتخار نے خبردار کیا ہے کہ نومبر اور دسمبر میں کراچی، لاہور اور پشاور میں بھارتی دہشت گردی کے بڑے واقعات کا خطرہ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابر افتخار نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر محاز کھول دیا ہے، 7 اور 8 نومبر کو مبینہ طور پر بھارتی فوج کی ضلع کپواڑہ میں حریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی، جھڑپ حریت پسندوں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں