Saturday, 20 April, 2024
علامہ ساجدنقوی کی اپیل پریوم القدس منانے کی تیاریاں مکمل

علامہ ساجدنقوی کی اپیل پریوم القدس منانے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد  ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر جمعة الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا جائےگا ،مرکزی القدس کمیٹی نے یوم القدس کے سلسلے میں تیاریا ں مکمل کرلیں ، ملک بھر کی بڑی شاہراہوں اور شہروں سے لے کر قصبوں اور دیہاتوں تک اظہار یکجہتی کے پرچم، پینا فلیکس، بینرز، پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے۔

شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکز سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے بعد از نماز جمعہ پرامن احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے، شرکاءاحتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھیں، عالمی ضمیر جھنجھوڑنے کےلئے اقوام متحدہ، یورپی یونین، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ہیومن رائٹس کمیشن ، او آئی سی اور سفرا کو خطوط /احتجاجی مراسلے بھی ارسال کردیئے ۔

مبصر ڈاٹ کام کو تفصیلات بتاتے ہوئے علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر آج پاکستا ن بھر میں جمعة الوداع کو مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی صیہونی تسلط سے آزادی کےلئے یوم القدس کے طور پر منایا جارہاہے، احتجاجی ریلیوں، سیمینارز اور مختلف تقاریب کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جہاں ملک بھر کی بڑی شاہراہوں پر پینا فیلکس ، اظہار یکجہتی کے پرچم، بینرز، پوسٹرز آویزاں کئے گئے وہیں تمام قومی اخبارات میں آگاہی پیغامات بھی شائع کرائے گئے جبکہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور بیدار کرنے کےلئے اقوام متحدہ، یورپی یونین، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ہیومن رائٹس کمیشن ، او آئی سی اور سفرا کو خطوط /احتجاجی مراسلے بھی ارسال کئے گئے ہیں اور فلسطینیوں پر صیہونی اسرائیلی ریاست کے مظالم اور امہ کی تشویش و جذبات پہنچائے گئے ہیں۔

 سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں آج فلسطینی عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی ، ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور اسرائیل و اس کے حواریوں کےخلاف کلمہ حق کہنے کا یوم تجدید عہد ہے ، آج وفاقی دارالخلافہ سمیت تمام صوبائی دارالحکومتوں ، گلگت بلتستان تا کشمیر اور ملک کے کونے کونے سے عوام اپنے مظلوم بھائیوں کی حمایت میں نکلیں گے ۔

 انہوں نے کہاکہ جہاں دنیا سے ظلم و جبر کے خاتمے کےلئے جمعة الوداع کو اجتماعی دعاﺅں کا اہتمام کیا جائے وہیں مظلوم فلسطینی و کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی صیہونی تسلط سے آزادی کےلئے احتجاجی ریلیوں میں بھی عوام بھرپور طریقے سے شرکت یقینی بنائیں البتہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں تمام طبی احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرتے ہوئے پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔

علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ جب تک عالمی ضمیر بیدار نہیں ہوگا اور قبلہ اول کی آزای اور مظلوم فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں دیا جائےگا ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کالم نگار، بلاگر یا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ بھی ہمارے لیے کالم / مضمون یا اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر اور مختصر تعارف کے ساتھ info@mubassir.com پر ای میل کریں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  74791
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے جھوٹی اور من گھڑت خبر شائع کرنے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ میڈیا کے مطابق پاکستان نے بی بی سی اردو پر 10 اپریل 2022 کو شائع ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے برطانوی نشریاتی ادارے
شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ہم نے غداری کی ہے تو ثبوت قوم اور سپریم کورٹ
امریکہ جن کو ہماری حکومت میں شامل کرنا چا ہتا ہے، خود امریکہ ان لوگوں کو ویزہ تک نہیں دیتا کیونکہ یہ لوگ خود امریکی قانون میں بھی اتنے بڑے مجرم ہیں کہ وہ ان کو امریکہ کا ویزہ نہیں دے سکتے۔
سعودی عرب اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے کرپشن کے الزامات کی وجہ سے مستعفی ہونے والے اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر یوسف الدرویش کی جگہ کسی اور سعودی استاد کو جامعہ کا صدر بنوانے کی کوشش کررہا ہے۔

مقبول ترین
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، پاکستان نے حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے کارروائی کی۔
پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں