![]() |
راولپنڈی ۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بناتے ہوئے کلیئرنس آپریشن میں 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ پاک فوج کے 7 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فوجی کیمپس پر حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک اور ایک افسر سمیت سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نوشکی میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کا ’فوری جواب‘ دیا گیا۔
دوسری جانب پنجگور میں فورسز پر حملے میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 فوجی شہید اور 4 زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے چار سے پانچ دہشت گردوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ دہشت گردوں کے رابطے بھارت اور افغانستان سے ملتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ