Thursday, 16 April, 2026
نیشنل پریس کلب اسلام آباد انتخابات: انور رضا صدر اور خلیل راجہ سیکرٹری منتخب

نیشنل پریس کلب اسلام آباد انتخابات: انور رضا صدر اور خلیل راجہ سیکرٹری منتخب


اسلام آباد ۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات میں جرنلسٹ پینل نے میدان مار لیا،افضل بٹ کی قیادت میں جرنلسٹ پینل کا ایگزیکٹو کی نشستوں پر کلین سوئپ، انور رضا 1017ووٹ لے کر صدر ، خلیل احمد راجہ 823 ووٹ لے کر سیکرٹری اور نیئر علی 740ووٹ لے کر سیکرٹری مالیات منتخب ہو گئیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت سیاسی رہنمائوں، صحافتی تنظیموں نے جرنلسٹ پینل کو انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین الیکشن کمیٹی پریس کلب عاصم قدیر رانا نے انتخابات 2022کے ایگزیکٹو نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔جس کے مطابق جرنلسٹ پینل کے صدارتی امیدوار انور رضا 1017 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ، نائب صدور کے امیدوار اظہر جتوئی 980 ،  غضنفر عباس 825 ، اے نزیر چرن 839 اورمائرہ عمران 941 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائیں، جرنلسٹ پینل کے امیدوار خلیل احمد راجہ 823 ووٹ لیکرسیکرٹری پریس کلب جبکہ نیئر علی 740ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئیں ۔جوائنٹ سیکرٹری کی نشستوں پر جرنلسٹ پینل کے محمد اسلم لڑکا 882، طلعت فاروق 791، وقار عباسی 805 اور شکیلہ جلیل 949 لیکر کامیاب کامیاب قرار پائیں ۔ 

چیئرمین الیکشن کمیٹی عاصم قدیر رانا کے مطابق گورننگ باڈی کے نتائج کا اعلان اتوار کو کیا جائے گا۔دوسری طرف چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت سیاسی رہنمائوں ، صحافتی تنظیموں نے جرنلسٹ پینل کو انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمران آزادی صحافت سے ڈرتے ہیں، جمہوریت پسند صحافیوں نے ہر آمر کی آمریت کی مزاحمت کی ہے ، ملک میں آج صحافی مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، 27فروری کو ہونے والا لانگ مارچ آزادی اظہار اور عوام کے حقوق کیلئے ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ نو منتخب صدر انور رضا، سیکرٹری خلیل راجہ اور دیگر تمام عہدیداران کو مبارکبادپیش کرتی ہوں، صحافیوں کے حقوق اور آزاد صحافت کو یقینی بنانے میں پریس کلب کا اہم کردار ہوتا ہے، پیپلز پارٹی اس جدوجہد میں نو منتخب تنظیم کے ساتھ کھڑی ہے، اس وقت صحافی مشکل دور سے گزر رہے ہیں، آزاد صحافت اور آزادی اظہار پر قدغنیں لگائی جا رہی ہیں، پریس فریڈم اینڈیکس میں پاکستان صحافیوں کیلئے خطرناک ترین ممالک میں شامل ہو گیا ہے،وفاقی دار الحکومت میں صحافیوں پر سب سے زیادہ تشدد کے واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں، ان سب چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پیپلز پارٹی صحافتی تنظیموں اور پریس کلبز کے شانا بشانا کھڑی ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے نو منتخب باڈی آزادی صحافت، حق، سچ اور صحافی برادری کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔علاوہ ازیں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر صدیق ساجد، سیکریٹری آصف بشیر چودھری اورسیکرٹری اطلاعات ملک سعید اعوان سمیت تمام ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے نیشنل پریس کلب کے نو منتخب صدر انور رضا ،سیکرٹری راجہ خلیل اور فنانس سیکرٹری نئیر علی سمیت تمام منتخب ہونے والے امیدواروں کو مبارک باد دی ہے۔

پی آر اے کے جاری کردہ ایک تہنیتی پیغام میں پی آر اے ایگزیکٹو و گورننگ باڈی اراکین نے اس امید کا اظہار کیا کہ نیشنل پریس کلب کی نومنتخب قیادت پر صحافیوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر نہ صرف پورا اتریں گے بلکہ صحافتی برادری کے مسائلِ کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔پی آر اے نے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے  نو منتخب باڈی کو اپنے مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  27098
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اہم ترین مذاکرات کے پیشِ نظر حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 11 اپریل بروز ہفتہ کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دفاتر پر ہوگا، تاہم ایمرجنسی سروسز اور ہسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 'آپریشن غضب للحق' کی تازہ ترین تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس آپریشن میں اب تک فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک جبکہ 1,043 زخمی ہو چکے ہیں۔
پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی مذموم کوشش
وزارت اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے ڈرونز کو فورسز نے جدید تکنیک سے ناکارہ بنادیا، ڈرونز کے ملبے سے معمولی نقصان ہوا،کسی بھی فوجی یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں ہوا،طالبان رجیم کے دعوے میں کوئی قابل تصدیق ثبوت موجود نہیں۔

مقبول ترین
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں