Thursday, 16 April, 2026
ڈیجیٹل مردم شماری پر عوام کے بھی تحفظات ہیں، بلاول بھٹو

ڈیجیٹل مردم شماری پر عوام کے بھی تحفظات ہیں، بلاول بھٹو

کراچی - وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق ہمارے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کرے ورنہ وزارتیں سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے، سیلاب سے زرعی معیشت کو بہت بڑا دھچکا لگا، ہمیں زراعت کے شعبہ پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی، چھوٹے کسانوں کی مدد کرکے معیشت میں بہتری لا سکتے ہیں، مہنگائی سے ہر طبقہ مشکلات کا شکار ہے، زراعت میں سرمایہ کاری نہیں کریں گے تو کیسے زرعی ملک کہلائے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس نے گندم کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی، آصف زرداری جب صدر بنے تو پاکستان کے ایکسپورٹس بہت کم تھے، ہر چیز پاکستان امپورٹ کرواتا تھا، یوکرین کے کسانوں کو ڈالر دے رہے تھے، آصف زرداری کے دور میں زرعی شعبہ پر خصوصی توجہ دی گئی، چھوٹے کسانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کو زرعی شعبہ میں خود کفیل بنانا اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے چھوٹے کسانوں کی مدد کریں گے، چھوٹے کسان کی مدد کر کے زرعی پیداوار بڑھائیں گے، وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین سے جو وعدے کیے وہ پورے کرے، سیلاب کے دوران 5 ملین ایکڑ رقبے پر فصلیں تباہ ہوئی ہیں، سیلاب سے زرعی معیشت کو بڑا دھچکا لگا، پچھلے 10 سال سے زرعی معیشت کو جس طرح سرمایہ کاری کی ضرورت تھی وہ نہ ہوسکی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مردم شماری پر ہم نے تحفظات اٹھائے سندھ اور دیگر صوبوں کی تعداد میں واضح فرق تھا، صرف 5 فیصد بلاک پر دوبارہ مردم شماری کا کہا تاکہ سچ پتہ چل سکے، وہ کام نہ ہوا اسی مردم شماری پر 2018 کے انتخابات ہوئے، پیپلز پارٹی یہی تحفظات مسلسل اٹھاتی رہی، الیکشن سامنے ہیں تو اعلان ہوا کہ ڈیجیٹل مردم شماری ہو گی، جو فیڈ بیک ہمیں ملا ہے اس ڈیجیٹل مردم شماری پر پیپلز پارٹی اورعوام کے بھی تحفظات ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا اگر اسی طریقے سے مردم شماری ہونی ہے تو پیپلز پارٹی کو قبول نہیں، اگر وفاقی حکومت ہمارے اعتراضات کو نہیں دیکھتی تو صوبائی حکومت مردم شماری میں ساتھ نہیں ہو گی، وفاقی حکومت خود مردم شماری کر لے، پیپلز پارٹی ایک سائنٹفک اور حقیقی مردم شماری کو سپورٹ کر سکتے ہیں، اس طرح کی مردم شماری کو ہم سپورٹ نہیں کر سکتے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  47845
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ایک ہفتے کے لیے کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار محدود کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے احکامات کے مطابق پشاور سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کر دی جائیں گی، جبکہ دیگر اضلاع میں بازاروں کو رات 8 بجے تک بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے مختلف حصوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں اور برف باری نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ ملک کے مختلف صوبوں میں چھتیں گرنے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں کم از کم 43 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں بچوں
پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی مذموم کوشش

مقبول ترین
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں