Thursday, 16 April, 2026
بھارت کسی بھی وقت حملہ کرسکتا ہے، جواب دینے کیلئے تیار ہیں، خواجہ آصف

بھارت کسی بھی وقت حملہ کرسکتا ہے، جواب دینے کیلئے تیار ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد - وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کسی بھی وقت ایل او سی پر حملہ کرسکتا ہے، ہم ہر لمحہ بھارت کے حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’ لائیو ود عادل شاہ زیب ’ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کی جارحیت کی بڑی وجہ ان کی اندرونی سیاست ہے، بھارت اپنے عوام کو مطمئن کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی واردات ضرور کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کسی بھی وقت ایل او سی پر حملہ کرسکتا ہے، مگر ہم ہر لمحہ بھارت کے حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی سطح پر مودی کے ایڈونچر کی ساکھ پر سوالات اٹھ رہے ہیں، دنیابھر میں بھارت کی اسٹور ی کو مستند نہیں سمجھا گیا۔

پہلگام حملے کے حوالے سے وزیردفاع نے کہا کہ پہلگام ڈراما بھارتی حکومت نے منصوبہ بندی کے تحت کرایا، مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں فوجیوں کی موجودگی میں ایسی کارروائی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے اندر سے بھی مودی کے ڈرامے کے خلاف آوازیں بلند ہورہی ہیں، بھارت پہلگام واقعے کی تحقیقات کرانے کے لیے تیار نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ انڈیا کسی بھی انٹرنیشنل فورم پر ایف آئی آر درج کرائے ، جوپہلگام واقعے کی تحقیقات کرائے۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی وارداتیوں والی باتیں نہ کریں، ہم پہل نہیں کریں گے مگر بھارت کے حملے کا بھرپور جواب دیں گے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ وفاداری کسی شخصیت کی معرفت نہیں ہونی چاہیے۔ بشکریہ ڈان نیوز

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  64751
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار محدود کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے احکامات کے مطابق پشاور سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کر دی جائیں گی، جبکہ دیگر اضلاع میں بازاروں کو رات 8 بجے تک بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے مختلف حصوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں اور برف باری نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ ملک کے مختلف صوبوں میں چھتیں گرنے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں کم از کم 43 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں بچوں
پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی مذموم کوشش
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اِس وقت جنگ کا ماحول ہے، بدقسمتی سے پورے خطے میں اِس وقت شدید کشیدگی ہے، اِن حملوں اور انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

مقبول ترین
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں