Wednesday, 15 April, 2026
بھارتی جارحیت: پاک فوج کو جواب دینے کا اختیار مل گیا

بھارتی جارحیت: پاک فوج کو جواب دینے کا اختیار مل گیا

اسلام آباد - قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دے دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا جس میں اعلیٰ فوجی حکام، وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

اعلامیے کے مطابق فورم نے بھارت کے حملوں میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے لیے فاتحہ خوانی کی، شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کے بلااشتعال، بزدلانہ اور غیرقانونی جنگی اقدام سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر غور کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ 6 اور 7 مئی کی شب بھارتی مسلح افواج نے پاکستان کی خودمختار سرزمین پر مربوط میزائل، فضائی اور ڈرون حملے کیے، جن میں پنجاب کے علاقوں سیالکوٹ، شکرگڑھ، مریدکے اور بہاولپور کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر کے علاقے کوٹلی اور مظفرآباد شامل تھے۔

اعلامیے کے مطابق یہ حملے بلااشتعال اور بلاجواز تھے اور دانستہ طور پر شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جنہیں بھارت نے نام نہاد دہشت گرد کیمپس کی موجودگی کا جھوٹا بہانہ بنا کر نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں معصوم مرد، خواتین اور بچے شہید ہوئے اور شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، جن میں مساجد بھی شامل تھیں

اعلامیے میں کہا گیا کہ بھارت کے اس جارحانہ اقدام سے برادر خلیجی ممالک کی کمرشل پروازیں بھی شدید خطرے سے دوچار ہوئیں، جس سے ہزاروں مسافروں کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں۔ علاوہ ازیں، نیلم-جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو بھی جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، جو بین الاقوامی کنونشنز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

این ایس سی نے ان غیرقانونی اقدامات کی شدید مذمت کی، جنہیں پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا، اور جو بین الاقوامی قانون کے تحت واضح طور پر جنگی اقدامات کے زمرے میں آتے ہیں

اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت، پاکستان کو اپنے دفاع میں جواب دینے کا حق حاصل ہے، اور پاکستان کسی بھی وقت، جگہ اور طریقے سے اپنے معصوم شہریوں کی شہادت اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کا بدلہ لینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور پاکستان کی مسلح افواج کو اس ضمن میں مناسب کارروائی کے مکمل اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ این ایس سی بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بھارت کی بلااشتعال اور غیرقانونی کارروائیوں کی سنگینی کو تسلیم کرے اور بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی کھلی خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان وقار اور عزت کے ساتھ امن کے لیے پُرعزم ہے اور واضح کرتا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اپنی باعزت قوم کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب بھارت کے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارت کے 5 طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔ پاکستانی فضائیہ اور بری افواج نے کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا جس کی ویڈیوز ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا کو بھی دکھائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  40406
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت قومی قیادت کے مشاورتی اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اِس وقت جنگ کا ماحول ہے، بدقسمتی سے پورے خطے میں اِس وقت شدید کشیدگی ہے، اِن حملوں اور انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ جس طرح بھارتی جارحیت کے دوران اتقاق اور اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا تھا، معاشی محاذ پربھی اسی اتفاق واتحاد کی ضرورت ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا
پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیشکش کرتے ہوئے زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ تجارتی معاہدہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

مقبول ترین
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں