Thursday, 16 April, 2026
عمران خان میں ہمت ہے تو ہمارا مارچ شروع ہونے سے پہلے اسمبلی توڑ دیں، بلاول بھٹو

عمران خان میں ہمت ہے تو ہمارا مارچ شروع ہونے سے پہلے اسمبلی توڑ دیں، بلاول بھٹو

ملتان - پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے پہلے ہی کامیابیاں ملنا شروع ہوگئیں، ۔ اگرعمران خان میں ہمت ہے توہمارے مارچ سے پہلے اسمبلی کوتوڑدیں۔ وزیراعظم عدم اعتماد اورآنے والے الیکشن میں بھی ہارے گا، ہمارا مارچ شروع ہونے سے پہلے جوعدم اعتماد کو نہیں مانتے تھے وہ بھی مان رہے ہیں، ہم عدم اعتماد کے لیے مہم چلائیں گے۔

ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کےعوامی مارچ سے قبل ہی عمران خان کی وکٹیں گرنا شروع ہوچکی ہیں، پیپلز پارٹی کے قانونی ماہرین کی بدولت ایک نالائق سینیٹر نااہل ہوچکا ہے، اسلام آباد پہنچنے سے قبل ان کی مزید وکٹیں گرائیں گے۔ اسلام آباد میں پورا ملک ہمارے ساتھ ہوگا عوام کا ری ایکشن پوری دنیا کے سامنے ہوگا پھرکوئی نہیں انکارکرسکے گا، اس وزیراعظم پرحملہ ہونا ہے۔ نااہل سلیکٹڈ وزیراعظم سے حساب لیں گے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے یہ بزدل لاہورالیکشن سے بھاگا، اب ڈی آئی خان میں بھاگ رہا ہے، یہ ڈی آئی خان میں اپنے ہی امیدوار کو نااہل کر کے الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کررہا ہے، بلدیاتی الیکشن کا پہلا فیزاوردوسرا فیزمیں بھی ہارے گا، خیبرپختونخوابلدیاتی الیکشن دوسرا فیز، عدالت سے فیصلہ سنوایا موسم خراب ہے الیکشن نہیں ہونا چاہیے، اعلیٰ عدلیہ،الیکشن کمیشن کوسلام پیش کرتا ہوں۔

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مارچ شروع ہونے سے پہلے عمران کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی ہے، عمران خان کا سینیٹرنااہل ہوچکا ہے، اسلام آباد پہنچنے سے پہلے مزید وکٹیں گریں گی، وزیراعظم آج مہنگائی کے بجائے پیپلزپارٹی کوبڑا یاد کررہے تھے، اگرعمران خان میں ہمت ہے توہمارے مارچ سے پہلے اسمبلی کوتوڑدیں، اگرعمران خان کویقین ہے عوام اسے ووٹ دیں گے تو ہمت کریں، اس بزدل نے اپنے ہی امیدوارکے فارم ریجیکٹ کروایا تھا، یہ وزیراعظم بزدل ہیں۔

پی پی چیئر مین کا کہنا ہے کہ مجھے سوفیصد یقین ہے ہماری پارٹی لانگ مارچ میں کامیاب ہوگی، ہمارے لانگ مارچ سے پہلے کامیابیاں ملنا شروع ہوگئی ہے، حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا اب پارلیمان کا اٹھنا چاہیے۔ کچھ لوگ عمران خان کے لیے کھلا میدان چھوڑنا چاہتے تھے، پیپلزپارٹی کا فیصلہ تھا سلیکٹڈ کے لیے کھلا میدان نہیں چھوڑیں گے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہرضمنی الیکشن میں عمران خان کوشکست دی، ہم نے وزیراعظم کے گھرمیں گھس کراسے شکست دی، سی ای سی میں کچھ دوستوں نے کہا ابھی انتظارکرنا چاہیے، اکثریت کی رائے تھی مہنگائی، غربت عروج پرہے آج ہی لانگ مارچ کا اعلان کریں۔ سی ای سی نے عوامی مارچ کا فیصلہ کرلیا ہے، 27فروری کوکراچی سے نکلیں گے، سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ہم نے اعلان جنگ کیا ہے، پہلے دن سے نااہل، ناجائز، کٹھ پتلی کا مقابلہ کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نے محترمہ شہیدبینظیر بھٹو، سابق صدر آصف زرداری کو الزامات سے بری کیا، پرویز مشرف آمرچور،چورکہتا تھا آج وہ خود بھگوڑا ہے، عمران خان عدم اعتماد اورآنے والے الیکشن میں بھی ہارے گا، تین سال بعد بھی کرپشن، کرپشن کی رٹ لگارہا ہے، لوگوں کے کرپشن، کرپشن کے الفاظ سن کر کان پک چکے ہیں، ٹرانسپرنسی کے مطابق موجودہ حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے، ہم پرکرپشن کے الزام لگانے والے الزام ثابت نہیں کرسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  9725
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایک طرف جہاں پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں، وہیں دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر حملوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 254 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں،
امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد خلیجی ممالک سمیت عالمی برادری نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے اسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار محدود کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے احکامات کے مطابق پشاور سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کر دی جائیں گی، جبکہ دیگر اضلاع میں بازاروں کو رات 8 بجے تک بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے مختلف حصوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں اور برف باری نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ ملک کے مختلف صوبوں میں چھتیں گرنے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں کم از کم 43 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں بچوں

مقبول ترین
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں