Wednesday, 15 April, 2026
بھارتی چوکیاں تباہ: بزدل دشمن نے پھر سفید جھنڈا لہرادیا

بھارتی چوکیاں تباہ: بزدل دشمن نے پھر سفید جھنڈا لہرادیا

لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کو ایک بار پھر سخت پیغام دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی افواج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ کے علاقوں میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 شہری شہید جبکہ 7 شدید زخمی ہوئے۔ اس جارحیت کا مقصد پاکستانی دفاعی لائن پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش تھی، جو بالآخر دشمن ہی کے خلاف ایک بڑی ناکامی میں تبدیل ہو گئی۔

میدانِ جنگ میں پاک فوج کی مؤثر اور بروقت جوابی کارروائی نے دشمن کی توپوں کو خاموش کر دیا۔ کئی بھارتی فوجی چوکیاں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں جن میں کیلر سیکٹر کی ڈوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈکوارٹر سوجی اور پیر کانتھی سیکٹر کی جبار و ترکھیاں چوکیاں شامل ہیں۔ ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو نہ صرف جانی بلکہ عسکری سامان کا بھی بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔

پاک فوج کی حکمت عملی یہ ثابت کرتی ہے کہ پاکستان نہ صرف دفاع میں مضبوط ہے بلکہ جارحیت کا جواب دینا بھی بخوبی جانتا ہے۔ دشمن کی چالاکیوں اور بزدلانہ حربوں کے باوجود پاکستانی افواج نے اپنی کارروائیاں صرف اُن بھارتی فوجی پوزیشنز تک محدود رکھیں جہاں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ ان حملوں کا نشانہ صرف دشمن کے عسکری اثاثے بنے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی نہ صرف مؤثر بلکہ ذمہ دارانہ بھی ہے۔


دریں اثنا دھرمسال 2 کے بالمقابل بٹل سیکٹر میں دشمن نے ہزیمت اٹھانے کے بعد سفید جھنڈا لہرا دیا جو کہ شکست تسلیم کرنے کا واضح اظہار ہے۔ عسکری ذرائع نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے یہ جھنڈا امن کی علامت کے طور پر نہیں بلکہ دفاعی طور پر گھٹنے ٹیکنے کے طور پر لہرایا ہے۔ دشمن کی یہ بزدلی اس بات کی غماز ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی اتنی شدید اور غیر متوقع تھی کہ بھارتی فوجی مزید لڑائی جاری رکھنے کی پوزیشن میں ہی نہیں رہے۔

اسی دوران حاجی پیر سیکٹر میں دشمن کی رِنگ کنٹوئر پوسٹ اور پوکران مارٹر بگھسر چوکیاں بھی مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔ کیلر سیکٹر میں دشمن کی مہیری پوسٹ اور خالصہ ٹاپ اور رکھ چکری سیکٹر میں دنا ٹاپ و ماؤنڈ پوسٹ بھی صفحہ ہستی سے مٹ چکی ہیں۔ ان کارروائیوں سے واضح ہوتا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر دشمن کی بڑی تعداد میں دفاعی پوزیشنیں ختم ہو چکی ہیں، جس نے بھارتی فوج کے مورال کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔

اس کے علاوہ پاک فوج نے نانگا ٹک میں واقع بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر کو بھی بھاری گولہ باری سے نشانہ بنایا، جس سے نہ صرف عمارت کو شدید نقصان پہنچا بلکہ دشمن کو عسکری اعتبار سے بھی بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔ حاجی پیر سیکٹر میں قائم جھنڈا زیارت پوسٹ بھی پاک فوج کی حکمتِ عملی کا نشانہ بنی اور تباہ ہو گئی۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ بھارت نے بلا اشتعال فائرنگ کے ذریعے سول آبادی کو نشانہ بنایا ہو۔ ماضی میں بھی ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں جن میں معصوم شہری نشانہ بنتے رہے ہیں لیکن حالیہ جارحیت کے جواب میں پاکستان نے یہ واضح پیغام دے دیا ہے کہ اب ہر کارروائی کا جواب بھرپور اور دو ٹوک انداز میں دیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  87200
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت قومی قیادت کے مشاورتی اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ جس طرح بھارتی جارحیت کے دوران اتقاق اور اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا تھا، معاشی محاذ پربھی اسی اتفاق واتحاد کی ضرورت ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا
پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیشکش کرتے ہوئے زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ تجارتی معاہدہ کرنے کی تجویز دی ہے۔
بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 2 جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی جارحیت میں زخمی ہونے والے 2 زخمیوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے

مقبول ترین
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں