Wednesday, 15 April, 2026
بھارت نے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ہم نے ناکام بنایا، ترجمان پاک فوج

بھارت نے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ہم نے ناکام بنایا، ترجمان پاک فوج

روالپنڈی - ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے 60طیاروں سے پاکستان پر حملہ کیا تھا، جس پاکستان کے جانبازوں نے ناکام بنایا، وطن عزیز کی حفاظت کرناہماری اولین ترجیح ہے، آزادی کی ہرقیمت پر حفاظت کرے گے۔

جنرل احمد شریف نے بریفنگ میں رافیل طیاروں کے پائلٹ کی گفتگو بھی سنائی اورپہلگام واقعے پر اٹھائے گئے سوالات کی ویڈیوز پیش کیں جن میں شہریوں نے مودی حکومت اور بھارتی فوج کی غیر ذمہ داری کو واضح کیا۔

انٹرنیشنل میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان میں دہشت گردی کروائی ہے، جس کے ہمارے پاس واضح طور پر ثبوت ہیں، پہلگا واقعہ ہونے کے 10 منٹ بعد ہی انہوں نے اپنی غیر ذمہ داری کا ملبہ ہمارے اوپر ڈال دیا۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی پاکستان میں ہر دہشت گردی کے لیے بھارت سے احکامات دیے گئے، بھارت میں دہشت گردوں کے کیمپ موجود ہیں، بھارتی فوج دہشت گردوں سے رابطے کرکے ہمارے ملک میں دہشت گردی کرواتی رہی ہے،بھارت امریکا، کینیڈا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے،بھارت کشمیریوں کو گھروں سے اٹھا کر انہیں دہشت گرد قرار دے کر قتل کردیتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت نے کھل کر اعتراف کیا ہےکہ بلوچستان میں دہشت گردوں سے ہر طرح کا تعاون کیا گیا ہے، پہلگام واقعے سے پہلے جہلم سے بھارتی جاسوس گرفتار کیا گیا، بھارت فتنہ الخوارج سمیت دیگر دہشت گردوں کو ہر طرح سے سپورٹ کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جعلی انکاؤنٹر بھارتی فوج کا معمول ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا تو اس وقت 57 پروازیں فضا میں موجود تھیں، جس کی وجہ سے ہزاروں جانوں کو خطرہ تھا لیکن فوج کے جوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہر دکھاتے ہوئے بھارت کو شکست سے دوچار کیا، بھارت نے سکھوں کے علاقوں پر حملہ کیا اور ان کی عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی، 6 ڈرونز سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ہم نے ناکام بنایا۔

جنرل احمد شریف کامزید کہنا تھا کہ بھارت فلمیں بنا بناکر فلمی اسٹوریز پر یقین رکھنے لگاہے، بھارت نے کہا کہ نماز جنازہ مسعود اظہر کے بھائی نے پڑھائی ہے، لیکن جس نے نماز جنازہ پڑھائی اس نے واضح طور پر وڈیو میں کہا ہے کہ میں میرا کوئی بھائی مسعود اظہر نہیں ہے،پورے ملک سے بھارتی ڈرونز جمع کرکے ان کے منہ پر ماریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی ترک میڈیا سے گفتگو:
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کاکہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں صرف ایل او سی پر صرف ان چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے جنہوں نے شہری آبادی پر حملے کیے ہیں، ہم نے اب تک کوئی ڈرونز اور راکٹ حملے نہیں کیے جبکہ بھارت سویلین کو نشانہ بنارہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت جھوٹی خبریں پھیلا کر پاکستان کو بدنام کرنا چاہتا ہے، پاکستان نے حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت پر راکٹوں اور ڈورونز سے اب تک کوئی حملہ نہیں کیا ہے، بھارت کی جانب سے اس طرح کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ہر کسی کو آگاہ کردیا ہے کہ انڈین آرمی ایل او سی پر مسلسل شیلنگ اور بلا اشتعال فائرنگ کررہاہے،جس میں بھارتی فورسز جان بوجھ کر عام آبادی کو نشانہ بنارہی ہیں، بھارت جھوٹ پر مبنی خبریں پھیلاکر اپنے کرتوت چھپارہا ہے،اگر بھارت حکام نے ہمارا کوئی طیارہ گرایا ہے اور اس کا کوئی پائلٹ گرفتا ر کیا ہے تو عالمی میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہنا تھا کہ ہم واضح طو ر پر کہہ چکے ہیں کہ میں بھارت کی طرح رات کی تاریکی میں حملہ نہیں کریں گے اور نہ ہی شہری آبادی کو نشانہ بنائے گے، ہماری لڑائی بھارتی افواج سے ہے عوام سے نہیں، ہم جب حملہ کریں گے تو انڈین میڈیا کو بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ دنیا بتائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی یہ پرانی روایت ہے کہ مظالم ڈھانے کے بعد مظلوم بننے کی کوشش کرتا ہے، پہلگام واقعہ میں بھی بھارتی افواج نے ظلم کرنے کے بعدسارا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا ہے، جس کے اب تک کوئی واضح ثبوت نہیں دیے گئے،بھارت بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی کررہاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  20093
کوڈ
 
   
مقبول ترین
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں