Wednesday, 15 April, 2026
دشمن کے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کو زیب دیتا ہے، وزیراعظم پاکستان

دشمن کے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کو زیب دیتا ہے، وزیراعظم پاکستان

اسلام آباد - وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ ہم نے دشمن کے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کو زیب دیتا ہے۔

وزیرِاعظم کے خطاب سے قبل تلاوتِ قرآنِ کریم اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔جبکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب کا آغاز سورۂ صف کی آیت اور اس کے ترجمے سے کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم اپنی سر زمین کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاتے ہیں، بھارت نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا، دنیا پر واضح ہو گیا کہ پاکستانی قوم خودار اور غیرت مند ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم پر بلاجواز جنگ مسلط کی گئی، بھارت کے الزامات پر تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا، بھارت نے شہری آباد کو نشانہ بنا کر ہمارے صبر کا امتحان لیا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کو بہانہ بنا کر بھارت نے ہم پر بلا جواز جنگ مسلط کی، حالیہ دنوں میں دشمن نے جو کیا وہ بزدلانہ اور شرمناک فعل تھا، دشمن کی جارحیت کا افواجِ پاکستان نے بھرپور جواب دیا، پاکستان نے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ ہم نے واضح کر دیا کہ جو ملاقات میز پر ہونا تھی اب میدان جنگ میں ہو گی، بھارت نے پاکستان کی حرمت کو پامال کرنے کی ناکام کوشش کی، بھارت نے ڈرون حملوں سے پاکستان کے صبر کا امتحان لیا، کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو ہم اپنی سر زمین کی دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فیصلہ کیا کہ دشمن کو دشمن کی زبان میں جواب دیا جائے، چند گھنٹوں میں دشمن کی توپوں کو ایسا خاموش کیا کہ تاریخ یاد رکھے گی، افواجِ پاکستان کے جوانوں کا لہو دشمن کے ناپاک عزائم سے کھول اٹھتا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت کے ایئر بیسز دیکھتے ہی دیکھتے کھنڈرات بن گئے، افواجِ پاکستان نے چند گھنٹوں میں بھارت کی توپوں کو خاموش کر دیا، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، پاکستان کو اصولوں کی بنیاد پر فتح حاصل ہوئی ہے، لمحۂ شکر ہے جس میں قوم نے افواجِ پاکستان پر محبت کے پھول برسائے۔

ان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا اپنی اور قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں، چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر بابر اور ان کے جوانوں کو شاباش دیتا ہوں، افواجِ پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہر شہید کی ماں کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے بچوں کو وطن پر قربان کر دیا، اپنے قائد نواز شریف کی قیادت و تجربے کار رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی مشاورت پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ جنہوں نے بھارتی جھوٹی خبروں کا مقابلہ کیا، امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کے لیے مخلصانہ کردار ادا کیا جس پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ذمے دار ریاست کے طور پر پاکستان نے جنگ بندی کی تجویز پر مثبت جواب دیا ہے، یقین ہے کہ آبی وسائل کی تقسیم اور جموں کشمیر کے تنازعات انصاف کے مطابق حل ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، یو اے ای، ترکی، قطر، برطانیہ و دیگر دوست ممالک نے جنگ بندی کوششوں میں کردار ادا کیا، ان سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  17594
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ایک ہفتے کے لیے کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد خلیجی ممالک سمیت عالمی برادری نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے اسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت جی ایچ کیو میں اہم کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملکی سلامتی، علاقائی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے سعودی عرب کے پیٹرو کیمیکل اور صنعتی کمپلیکس پر حالیہ ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی کھپت میں کمی لانے کے لیے کفایت شعاری کے ان اقدامات کی منظوری دی گئی۔ اس فیصلے کا اطلاق آج 7 اپریل سے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں فوری طور پر ہوگا۔

مقبول ترین
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں