Wednesday, 15 April, 2026
مسلح افواج نے قوم سے کیا ہوا وعدہ نبھایا، ترجمان پاک فوج

مسلح افواج نے قوم سے کیا ہوا وعدہ نبھایا، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی - پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، مسلح افواج نے عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا۔

پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے سینئر افسروں کے ساتھ میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان نے آپریشن "بنیان مرصوص" شروع کیا، اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں، اس نے پاکستان کو فتح دی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کی غیور اور بہادر عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے، 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کے باعث بچوں، عورتوں سمیت بےگناہ شہری شہید ہوئے، ، ہمارے دل اور ہمدردیاں شہدا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن "بنیان مرصوص" کے دوران پاک افواج نے مسلح افواج نے 26 بھارتی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، دو جگہ پر بھارت کے فضائی دفاعی ایس 400 نظام کو تباہ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ صورت گڑھ، سرسہ، اودھم پور، اونتی پورہ، پٹھان کوٹ میں اہداف کو نشانہ بنایا، پاک فوج نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا، پاک فوج نے پونچھ میں بھارتی ریڈار سٹیشن تباہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مشکل فیصلوں پر وزیراعظم اور کابینہ کے شکرگزار ہیں، بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے، کوئی شک میں نہ رہے، ہماری خودمختاری پر حملہ کیا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جنگ میں بہترین کردارادا کیا، پاکستانی میڈیا بہادری سے بھارتی میڈیا کے سامنے ڈٹا رہا، پاکستان نے تمام حملے انتہائی مہارت سے کیے تاکہ سویلینز نشانہ نہ بنیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں گولے پھینکنے والی تمام پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا، ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہوتی ہیں، پاک فوج نے بھارتی مواصلاتی نظام کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے بھی مشکور ہیں، پاکستان کے غیور عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، مسلح افواج نے دشمن کومنہ توڑجواب دیا۔

انہوں نے بتایا کہ بیاس اور نگروٹہ میں براہموس میزائلوں کے سٹوریج سٹیشنوں کو تباہ کیا گیا، بھارت کے جی ٹاپ میں 10 اور نوشیرہ میں 80 بریگیڈ کو تباہ کیا گیا، پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والے بھارتی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج کے زیراستعمال سسٹم کو مفلوج کیا، پاکستان کی جانب سے بھرپور سائبر حملے بھی کیے گئے، پاکستان کا ردعمل درست، مناسب اور محدود تھا، ہم نے بتایا تھا کہ ہم جواب دیں گے، ہم نے بتایا تھا جواب ہماری مرضی، وقت اور جگہ کے تعین کے حساب سے ہوگا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان نے فتح گائیڈڈ میزائل ون اور ٹو استعمال کیے، بھارتی، عالمی میڈیا نے بھی بھارتی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی میڈیا کی ویڈیوز پیش کر دیں، اور یاد دلایا کہ ہم نے کہا تھا جب ہم جواب دیں گے تو صرف بھارتی میڈیا نہیں، پوری دنیا کے میڈیا کو اس کا پتا ہوگا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ ساری دنیا نے بھارتی تنصیبات پر پاکستانی حملوں کو رپورٹ کیا، بھارتی فوج نے بھی تسلیم کیا کہ پاک فوج نے ان کی تنصیبات تباہ کیں، بھارتی یا عالمی میڈیا میں کہیں رپورٹ نہیں ہوا کہ پاکستان نے سول آبادی پر حملہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی افواج کے پاس ایسی کئی جدید جنگی صلاحیتیں موجود ہیں، جن کو اس تنازع کے دوران محدود سطح پر استعمال کیا گیا جبکہ کئی کو آئندہ کیلئے محفوظ رکھا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مزید کہا کہ جب مشرقی سرحد پر افواج پاکستان دفاع میں مصروف تھیں تو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  19377
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ایک ہفتے کے لیے کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ رات 12 بجے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24.03 روپے اضافہ کیا جارہا ہے
پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ امریکا میں آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوئی، وہ چاہتے ہیں کہ پیٹرول پر سبسڈی نہ دی جائے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تین پیسے تک اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 159 روپے 86 پیسے تک پہنچ جائے گی۔ میڈیا کے مطابق وفاقی حکومت

مقبول ترین
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں