Friday, 06 March, 2026
امریکا کے ساتھ دور رس تعلقات کے خواہاں ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

امریکا کے ساتھ دور رس تعلقات کے خواہاں ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ
فائل فوٹو

راولپنڈی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے پر امن حل کیلئے فریقین سے تعاون جاری رکھے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان سمیت سکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا، اور امریکی ناظم الامور نے دونوں ممالک میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کو دہرایا۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل میں کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستان افغانستان کے پر امن حل کیلئے فریقین سے تعاون جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ غلط تاثر قائم کرنے اور کسی کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کیا جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت دو روزہ کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد جنرل ہیڈکواٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس میں عالمی، علاقائی اور داخلی سکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیا گیا جبکہ کانفرنس کے شرکا نے پاک افغان سرحدی کی صورتحال اور اس کے پاکستان کی اندرونی سکیورٹی پر مضمرات کا جائزہ لیا، بالخصوص مغربی زون کی سکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ آرمی چیف نے مؤثر بارڈر منیجمنٹ کنٹرول یقینی بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مغربی سرحد کے ساتھ اعلیٰ سطح کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے پر فارمیشنز کو سراہا جبکہ آرمی چیف نے کورونا، مون سون اور پولیو مہم میں سول انتظامیہ کو تعاون فراہم کرنے کی تعریف کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم نے افغان امن عمل کو مذاکرات کے ذریعے متفقہ حل تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی، ہم نے یہ کوشش خلوص نیت کے ساتھ کی اور کرتے رہیں گے۔ افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، غلط تاثر قائم کرنے اور کسی کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کیا جائے، خرابی پیدا کرنے والے عناصر کے عزائم کو ناکام بنانا ضروری ہے، حالیہ پیدا ہونے والی صورتحال میں سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے قومی سوچ اختیار کرنا ہوگی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  12198
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات نئے دور میں داخل ہورہے ہیں اور دونوں ممالک تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب
خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول بس کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کےعلاقےخضدار میں اسکول
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہےکہ کوئی پاکستان کا پانی روکنےکی جرات نہ کرے، بھارت نے پانی روکا تو پاکستان کے ردعمل کے نتائج
پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیشکش کرتے ہوئے زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ تجارتی معاہدہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

مقبول ترین
پاکستانی آرمی چیف سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے، ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو دو ہفتے قبل بات کرنی چاہیئے تھی، اب بہت تاخیر ہوچکی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے واضح کیا ک ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو سرنڈر کرنے کے انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔
ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور حیفہ شہر پر چوتھی بار بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے، جس کے نتیجے میں اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، حیفہ کے رمات ڈیوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں