Thursday, 28 January, 2021
ایل او سی: بھارتی فائرنگ سے 4 شہری اور 1 فوجی شہید

ایل او سی: بھارتی فائرنگ سے 4 شہری اور 1 فوجی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 4 شہری شہید اور 12 افراد زخمی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر محاز کھول دیا ہے، 7 اور 8 نومبر کو مبینہ طور پر بھارتی فوج کی ضلع کپواڑہ میں حریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی، جھڑپ حریت پسندوں اور بھارتی فوج کے مابین مقبوضہ وادی میں ہوئی جس میں 4 بھارتی فوجیوں سمیت کچھ ہلاکتیں بھی ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ وادی میں ذلت کا سامنا کرنے پر خفت مٹانے کے لئے 13 نومبر کو بھارتی فوج نے ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کیے، شہری آبادی پر فائرنگ سے 4 شہید اور 12 افراد زخمی ہوئے، بھارتی فوج نے لیپا، نیلم ویلی، جورا، سیکٹر شاہ کوٹ اور باغ ویلی میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا تاہم پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا گیا، پاک فوج کی جانب سے بھارتی پوسٹوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک جوان شہید  اور 5 زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مادر وطن کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا جب کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  20165
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
گوجرخان سے تعلق رکهنے والی ممتاز دینی و روحانی شخصیت پیر ظہور احمد چشتی حیدری(خطیب جامع مسجد صدیقِ اکبر حیات سر روڈ گوجرخان) انتقال کر گئے.
سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔ بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے تفصیلی فیصلہ تحریر کیا جو 224 صفحات پر مشتمل
24 ممالک کے دفاعی اتاشیوں، سفیر اور سفارتکاروں کے وفد نے ایل او سی کا دورہ کیا جہاں انہیں بھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ میڈیا کے مطابق 24 ممالک کے سفیر، سفارتکار اور دفاعی اتاشیوں نے ایل او سی کا دورہ کیا
بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس سے 2 پاکستانی فوجی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے دیوا سیکٹر میں اشتعال انگیزی کا مظاہرہ

مقبول ترین
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے شاہین 3 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، زمین سے زمین تک 2 ہزار 750 کلومیٹر رینج کے حامل شاہین تھری میزائل کے تجربے میں ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرا میٹرز کو جانچا گی
سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ کو معاملے پر جے آئی ٹی اجلاس طلب کرنے اور آئی جی سندھ کو لاپتا شہریوں کی بازیابی
وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے استعفی دے دیا۔ میڈیا کے مطابق وزیر اعظم کے ترجمان اورمعاون خصوصی ندیم افصل چن عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ندیم افضل چن نے اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ ندیم افضل چن کے
کوہاٹ سے پہلے وہ قبائلی علاقے میں قیام پذیر تھے ان کا خاندان زراعت اور مال مویشی کی تجارت سے وابستہ تھا کوہاٹ کا یہ مقام جس کو جرم کہا جاتا ہے اس وقت چند گاؤں پر مشتمل تھا اور آج آبادی کے لحاظ سے بڑھ کر وہ ایک بڑا علاقہ بن چکا ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں