Friday, 06 March, 2026
مذاکرات کامیاب، گوادر کو حق دو تحریک کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

مذاکرات کامیاب، گوادر کو حق دو تحریک کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

گوادر - گوادر کو حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمٰن نے مطالبات منظور کیے جانے کے بعد گوادر میں چند ہفتوں سے جاری دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔گوادرمیں کئی ہفتوں سے جاری گوادرکو حق دو تحریک کاجاری دھرنا حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے بعد تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے دھرناختم کرنے کااعلان کردیا، 11نکاتی معاہدے پر وزیراعلی بلوچستان نے دستخط کئے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے’حق دو گوادر کو‘ تحریک کے طویل احتجاجی دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے 2 وفاقی وزراء اسد عمر اور زبیدہ جلال کو گوادر جانے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے دونوں وزراء کو ہدایت کی تھی کہ گوادر کے عوام کے مسائل کے جلد حل کی سفارشات مرتب کریں۔

واضح رہے کہ گوادر تحریک کے شرکاء سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ روکنے، مکران میں چیک پوسٹوں کے خاتمے اور گوادر کو پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں۔

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی فشنگ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، غیر قانونی فشنگ کی روک تھام کے لئے محکمہ فشزیز اور کمشنر مکران کو ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے، گوادر او یہاں کے لوگوں کو کو ترقی دینابنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیح میں شامل ہیں، گروک روڈ پر کام جلد شروع کر دیا جائے گا، پسنی تربت روڈ پر جلد ٹینڈر طلب کئے جا رہے ہیں، صوبائی حکومت نے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں، ہم چاہتے تھے کہ گوادر کے عوام کو انکا حق ملے او اسکے لئے تمام وسائل بروئےکار لائیں گے۔

گوادر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر یہاں آئے ہیں تاکہ عوام کی فلاح کے لئے وفاقی منصوبوں کو دیکھاجاسکے ،وزیراعظم کی واضح ہدایت ہے گوادرکے عوام کو یہاں بہتری نظر آئےاگر ایسانہیں ہواتو قومی مقصد حاصل نہیں ہوگاانہوں نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان بلوچستان اورچیف سیکرٹری سے تفصیلی ملاقات ہوئی اورتمام امورکاجائزہ لیاگیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر میں 2 ڈیم سبتزئی اور شادی کوڈ ڈیم مکمل ہو چکے ہیں ان ڈیمز سے آنیوالے پانی کی شہر میں ترسیل کا نظام بہتر ہوگا۔گوادر شہر میں پانی کی ترسیل کے حوالے پلاننگ کررہے ہیں مئی جون تک پانی کا مسئلے واضح بہتری آجائیگی، اور بجلی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے کیسکو سے معاہدہ ہوچکاہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2023تک 100 میگاواٹ نیشنل گریڈ سے بجلی فراہم کردی جائے گی اس وقت ملک میں وافر مقدار میں بجلی موجود ہے ،نوجوان کے لئے ووکیشنل سینتر مکمل ہوچکاہے ،چین کی مدد سے 3200 گھروں کے لئے سولر سسٹم بلوچستان پہنچ جائیں گے جن کافائدہ گوادرکے عوام کو پہنچے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  22858
کوڈ
 
   
مقبول ترین
پاکستانی آرمی چیف سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے، ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو دو ہفتے قبل بات کرنی چاہیئے تھی، اب بہت تاخیر ہوچکی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے واضح کیا ک ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو سرنڈر کرنے کے انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔
ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور حیفہ شہر پر چوتھی بار بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے، جس کے نتیجے میں اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، حیفہ کے رمات ڈیوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں