Friday, 13 March, 2026
کورونا کی نئی لہر آرہی ہے لیکن کاروبار بند نہیں کریں گے، وزیراعظم

کورونا کی نئی لہر آرہی ہے لیکن کاروبار بند نہیں کریں گے، وزیراعظم

 اسلام آباد - وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی پانچویں لہر کا سامنا کررہے ہیں لیکن کاروباری مراکز بند نہیں کریں گے جبکہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ 

نیشنل اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز (ایس ایم ای ڈی اے) پالیسی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ صدی میں ایک مرتبہ ایسی صورتحال ہوتی ہے، عالمی مالیاتی ادارے (ڈبلیو ایچ او) سمیت دیگر اداروں نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے وبا میں اپنی معیشت اور انسانوں کی جان بچانے کے لیے جو حکمت عملی اختیار کی وہ قابل ذکر ہے۔

اسمال انڈسٹری سب سے زیادہ روزگار فراہم کرتا ہے لیکن ماضی میں اس شعبہ پر کبھی توجہ نہیں دی گئی، متعارف کرائی جانی والی پالیسی سے چھوٹے کاروباری طبقے کو قرض مل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں پر مشتمل آبادی کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں سہولیات فراہم کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم نے عزم کا اظہار کیا کہ جس سرکاری ادارے یا فرد نے زراعت سمیت چھوٹی بڑی صنعتی اداروں کے کام میں رکاوٹ ڈالی ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ باعث شرم بات ہے کہ پاکستان سے چھوٹے ممالک میں برآمدات کا حجم غیرمعمولی زیادہ ہے اور جب ہمیں حکومت ملی تب 22 کروڑ عوام کی 24 ارب ڈالر کی برآمدات تھیں اور ہمارے سامنے  سنگاپور برآمدات آگے نکل گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جس ایس ایم ای ڈی اے نے برآمدات پو توجہ دی انہیں مراعات بھی اسی قدر ملیں گی، فیصل آباد، گجرات سمیت دیگر شہروں میں صنعتیں موجود ہیں لیکن انہیں تھوڑی حکومتی مدد مل جائے تو برآمدات میں نمایاں فرق پڑے گا۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جتنے جیلنجز ہماری حکومت کو سامنا کرنا پڑے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، جب ہم نے حکومت سنبھالی ملک کے پاس اتنے وسائل نہیں تھے بیرونی قرضہ دے سکیں ایسے میں متحدہ عرب امارات  (یو اے ای) اور چین کی مدد سے ہم ڈیفالٹ ہونے سے بچ گئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیکس چوری سے بچنے کے لیے سسٹم لا رہے ہیں اور 8ہزار ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف پورا کریں  جبکہ 6 ہزار ارب کا ٹیکس جمع کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نادرا کے ساتھ ملک کر ایک نظام لے کر آرہے ہیں جو تاکہ ٹیکس چوری کو ناممکن بنایا جائے، صرف 22 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں ایسے میں ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

وزیر اعظم نے تسلیم کیا کہ ’مانتا ہوں کہ مہنگائی کی وجہ سے مشکل وقت ہے لیکن دنیا کو دیکھیں اور پھر اپنے ملک سے اس کا موزانہ کریں، آئندہ دنوں میں پالیسی سے متعلق اٹھائے جانے والے فیصلوں کے مثبت اثرات نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  58672
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر گفتگو کی گئی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے تاہم اس آزادی پر قانون کے تحت کچھ پابندیاں بھی ہیں اور اسلام، سلامتی اور قومی سیکیورٹی جیسے معاملات پر احتیاط ضروری ہے، پاکستان کے دوست ممالک
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اِس وقت جنگ کا ماحول ہے، بدقسمتی سے پورے خطے میں اِس وقت شدید کشیدگی ہے، اِن حملوں اور انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات نئے دور میں داخل ہورہے ہیں اور دونوں ممالک تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب

مقبول ترین
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر گفتگو کی گئی۔
صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 48 اور 101 کے تحت منظوری دی۔ صدر مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ایران کے نئے سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای نے منصب سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر یہ اڈے بند نہ کیے گئے تو ان پر حملے کیے جائیں گے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ قرارداد کے حق میں 13 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ چین اور روس ووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں