Tuesday, 21 April, 2026
عمران خان رہی سہی عزت کو بچا کر مستعفی ہوجائیں، مریم نواز

عمران خان رہی سہی عزت کو بچا کر مستعفی ہوجائیں، مریم نواز

اسلام آباد - پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی کارکردگی کو دنیا کی کوئی طاقت سپورٹ نہیں کرسکتی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف مریم نواز کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ نیب نے مریم نواز کی اپیل پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی کہ مجھے بخار ہے، اپیلوں پر سماعت آئندہ کسی بھی تاریخ تک ملتوی کی جائے۔ عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔

مریم نواز پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی وقت تھا جو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی استدعاکرتاتھا آج التوا مانگ رہاہے۔

پی ٹی آئی کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخوا میں جیت پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کانتیجہ پی ٹی آئی کی ناقص کارکردگی ہے، ایک وقت آئے گا پی ٹی آئی سے کوئی ٹکٹ بھی نہیں مانگے گا، پی ٹی آئی کو لاہور، خانیوال ،پشاور اور خیبرپختونخوا کے ہر ضلع سے شرمناک شکست ہوئی، پہلی حکومت ہے جوایک کے بعد ایک انتخاب ہار رہی ہے، آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار ہیلمٹ پہن کر عوام کے پاس جائیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے پاس ابھی بھی موقع ہے، عوام کی جان چھوڑ دیں اور مستعفی ہوجائیں، عمران خان پر اس سے بھی بہت برا وقت آنے والا ہے، تھوڑی بہت رہی سہی عزت کو بچا کر خدا حافظ کہیں، اعتراف کریں میں ناکام ہوگیا مجھ سے ملک اب نہیں چل رہا، تھوڑی سی بھی عزت والا شخص ہوتا تو خدا حافظ کہہ کر چلاجاتا۔

جب تحریک انصاف کے ایم این ایز ہی ساتھ نہ دیں تو پارٹی جیت کیسے سکتی ہے؟ عمران خان کی کارکردگی کو دنیا کی کوئی طاقت سپورٹ نہیں کرسکتی، وہ اپنے بوجھ تلے خود دب گئے، ان کے لیے اب بچنے کا کوئی راستہ نہیں، عمران خان مان لیں ان سے حکومت نہیں چلتی، کہتےتھےکےپی تحریک انصاف کاگڑھ ہےوہاں سےبھی بےعزتی ہوئی۔

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ شہبازشریف پارٹی صدر ہیں لیکن وزیراعظم کے امیدوار کے فیصلے کااختیار نوازشریف کے پاس ہے، نوازشریف وطن واپسی کے لیے بےچین ہیں، ہم سب چاہتے ہیں نوازشریف کل ہی وطن آجائیں ، پاکستان نوازشریف کااپنا ملک ہے وہ ضرور آئیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ پرویز مشر ف کے لیے یہ سزا بڑی ہے کہ ان کوایک آمر کے طور پر یادکیاجاتاہے، پرویز مشر ف نے خود دیکھا کہ نوازشریف تیسری باروزیراعظم منتخب ہوئے حالانکہ اس نے بھی کہاتھا کہ نوازشریف تاریخ بن چکے ہیں، مشرف آج پاکستان نہیں آ سکتےان کا نام ونشان مٹ گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  38584
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
لاہور ہائیکورٹ ,وزیراعلیٰ پنجاب, سیکرٹری پنجاب اسمبلی, cm punjab, lahore high court, mubassir.com
وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کے نوجوانوں کو احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج آپ کا حق ہے، نوجوان میرے لیے نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کے لیے اپنی آواز بلند کریں، پلان تیار کرلیا ہے کل اپوزیشن
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔ گورنر پنجاب نے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے 2 اپریل کو اجلاس
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہیں، میں انہیں ڈیزل نہیں کہتا لیکن عوام کہہ رہی ہے، تین چوہے میرا شکار کرنے نکلے ہیں جو خود شکار ہوجائیں گے۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں