Friday, 17 April, 2026
ہماری غلطیوں کی وجہ سے جے یو آئی جیت گئی، فواد چوہدری

ہماری غلطیوں کی وجہ سے جے یو آئی جیت گئی، فواد چوہدری

اسلام آباد - وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے امید ظاہر کی ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکن خیبرپختون خوا کے بلدیاتی الیکشن میں شکست سے سبق سیکھ کر اپنے آپ کو منظم کریں گے۔ فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بینکوں کی کارفنانسنگ میں 44 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان سالانہ 40 ہزار گاڑیاں بنا رہا ہے اسے سالانہ 5 لاکھ تک لے جانا چاہتے ہیں، تمام فصلوں نے ریکارڈپیداواردکھائی ہے، نوازشریف اورزرداری دورکے 55 ملین ڈالرہم نے واپس کرنےہیں، معیشت کے تمام اشارےاب مثبت اورمستحکم ہیں، بجلی اور ڈیزل کی کھپت میں کئی گنااضافہ ہواہے، گزشتہ تین سال میں مزید ڈیڑھ لاکھ نئی کمپنیاں بنی ہیں، ملک میں مہنگائی ہے تو گاڑیوں کی فروخت میں کیوں اضافہ ہورہا ہے؟۔

فواد چودھری نے مریم نواز،فضل الرحمان اور آصف زرداری کو سیاسی بوناقرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پی پی کی لوگوں میں توسیاست ہے نہیں اسی تنخواہ پرکام کرینگے، مریم نوازنےہمیشہ بونگی ہی ماری ہے، فضل الرحمان کا اقتدارمیں آنابدقسمتی کی بات ہے، کےپی میں جےیوآئی کے جیتنےپرمجھےمایوسی ہوئی ہے، ہماری غلطیوں کی وجہ سے جے یو آئی جیت گئی، ٹی ایل پی اور جےیوآئی اقتدارمیں آئیں تو ملک مزیدنیچےجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی گفتگوسےلگتاہےانہیں ڈیل نہیں ملی، امیدپوری ہوتی نظرآتی ہےتوفوراپالش لےکرپہنچ جاتےہیں، ڈیل کی امیدپوری نہ ہوتوجلسوں میں الزامات لگاتےہیں۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ سیاسی بونےعمران خان پرتنقیدکرکےاپناقدبڑاکرنےکی کوشش کرتےہیں، تحریک انصاف کے ورکرزکافرض ہے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں، تحریک انصاف کے 3 ارکان آپس میں الیکشن لڑیں گے تو پھر شکست ہی ہوگی، امید ہے پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکن خیبرپختون خوا کے بلدیاتی الیکشن میں شکست سے سبق سیکھ کر اپنے آپ کو منظم کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  67901
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان کے مختلف حصوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں اور برف باری نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ ملک کے مختلف صوبوں میں چھتیں گرنے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں کم از کم 43 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں بچوں
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اِس وقت جنگ کا ماحول ہے، بدقسمتی سے پورے خطے میں اِس وقت شدید کشیدگی ہے، اِن حملوں اور انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ جس طرح بھارتی جارحیت کے دوران اتقاق اور اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا تھا، معاشی محاذ پربھی اسی اتفاق واتحاد کی ضرورت ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا
سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں شہبازشریف کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ میرا تھا اور کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے میں نوازشریف سے بھی مشاورت کرتا ہوں۔

مقبول ترین
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں