Friday, 13 March, 2026
نوازشریف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا، اسد عمر

نوازشریف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا، اسد عمر
فائل فوٹو

 اسلام آباد - وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ نوازشریف کو بیرونِ ملک بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا۔

اسد عمر نے نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو بیرونِ ملک بھیجنے کا فیصلہ جس میٹنگ میں ہوا میں اُس میں خود شریک تھا، کمرے میں جب اس حوالے سے گفتگو ہورہی تھی تو وہاں 6 سے 8 لوگ بیٹھے ہوئے تھے، جن میں سے سب کی رائے مختلف تھی۔

اسد عمر نے کہا کہ مٹینگ سے قبل نوازشریف کی بیرونِ ملک روانگی کا معاملہ کابینہ اراکین کے سامنے بھی پیش ہوا جس پر سب سے بحث بھی کی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بیرونِ ملک بھیجنے کا 100 فیصد فیصلہ عمران خان کا تھا اور انہوں نے کبھی یہ بات نہیں کہی کہ انہوں نے یہ فیصلہ نہیں کیا البتہ عمران خان نے یہ ضرور کہا ہے کہ جن میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر نوازشریف کی روانگی کا فیصلہ کیا گیا وہ جھوٹی ثابت ہوئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  25857
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تشکر کے سلسلےمیں پاکستان مونومنٹ پرخصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے منہ پر ایسا تھپڑ رسید کیا جسے وہ عمر بھریاد رکھے گا، جو دشمن خود کو جنوبی ایشیاء کا تھانیدار سمجھتا تھا اس کے 6 جہاز گرائے۔
پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیشکش کرتے ہوئے زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ تجارتی معاہدہ کرنے کی تجویز دی ہے۔
پاکستان نے بھارتی فوج کے خلاف مؤثرجوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی چیک پوسٹیں اور پانڈو سیکٹر میں بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹرتباہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کےخلاف مؤثرجوابی
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹرریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین طارق ملک نے استعفیٰ دے دیا۔ میڈیا کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں چیئرمین نادرا نے استعفیٰ پیش کیا۔

مقبول ترین
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر گفتگو کی گئی۔
صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 48 اور 101 کے تحت منظوری دی۔ صدر مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ایران کے نئے سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای نے منصب سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر یہ اڈے بند نہ کیے گئے تو ان پر حملے کیے جائیں گے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ قرارداد کے حق میں 13 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ چین اور روس ووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں