Friday, 17 April, 2026
نیب نیازی گٹھ جوڑ کے خاتمے کا وقت آ گیا، شہبازشریف

نیب نیازی گٹھ جوڑ کے خاتمے کا وقت آ گیا، شہبازشریف


لاہور - مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے خاتمے کا وقت آ گیا، کارکن تیاری کریں۔ لاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ساڑھے 3 سال میں معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے اور جنازہ نکال دیا ہے، لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے، 50 لاکھ گھر تو کجا کمرے کی اینٹ تک نہیں رکھی، جنگلہ بس پر 70 ارب روپے کا طعنہ دیا جاتارہا، کنٹینر پر عمران خان نے کے پی میں نہ اسپتال نہ یونیورسٹی بنائی بی آر ٹی کی بس چلتی اور آگ لگتی رہی،  بی آر ٹی پر 20 کلومیٹر کے لئے 20 ارب روپے لگائے گئے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے ساڑھے 3 سال نوازشریف کے منصوبوں پر تختیوں پر تختیاں لگائیں، اگر تختیاں لگانے کا شوق تھا تو آپ کو تختیاں لگانے پر لگا دیتے،  خان صاحب  کے پی میں شکست پر تختیاں لگا رہے ہیں، اب تختیوں سے بات نہیں بنے گی آپ کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے، جنہوں نے ووٹ دئیے ان کو بھی آپ نے برباد کیا، وقت آ گیا ان کا گریبان ہو اور عوام کا ہاتھ ہو۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ  قائد اعظم کی روح تڑپتی ہوگی کہ 74  سال کے بعد کون سا حکمران آ گیا ہے،پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے، بجلی ہونے کے باوجود بجلی نہیں گیس ہونے کے باوجود گیس نہیں، جب کہ اتنی مہنگی گیس خریدی جارہی ہے، اربوں کھربوں روپے کی کرپشن کو پر لگ گئے، چاول، گیس، ادویات اور مالم جبہ کے بڑے بڑے اسکینڈل آئے لیکن کسی پر جوں نہ رینگی، نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے جسے تین سال پہلے کہا تھا، نیب نیازی گٹھ جوڑ کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے، کارکنان تیاری کریں، دھاندلی کی پیداوار حکومت  اور مہنگائی کے خلاف اور اس کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے، اگر حکومت سے جان نہ چھڑوائی تو پاکستان کا خدا حافظ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  64119
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
آئی ایس پی آر نے کہا کہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب اور پھر 26 اور 27 اپریل 2025 کی شب، شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان-افغانستان سرحد کے راستے بڑی تعداد میں خوارج کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز
قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں قومی توانائی بچت پلان کے تحت ملک بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس اقدام سے سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت ہوگی، ورکنگ خواتین میں 22 ہزار سکوٹیز
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے کہا کہ شاید ہی کوئی ایسا ہو جس نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت نہ کی ہو، بچپن سے ہی والدین نے حب الوطنی کا درس دیا، شہداء کی کہانیاں سن کر فخر
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی سینیٹر سیف اللہ نیازی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لیا جبکہ کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنمافردوس شمیم نقوی اور سابق صوبائی

مقبول ترین
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں