اسلام آباد - جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں فضل الرھإان نے کہا کہ حسن نصر اللہ کا قتل اسرائیل کی بزدلانہ دہشت گردی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی پوری زندگی اسرائیل کے خلاف بھر پور جدوجہد سے عبارت ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی، شہباد سے صہیونیت کے بدنما چہرے میں اضافہ ہوا ہے، اللہ سے دعا ہے کہ حسن نصر اللہ کی شہادت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ