Thursday, 16 April, 2026
بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، اسحٰق ڈار

بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، اسحٰق ڈار

اسلام آباد - نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تصادم روکنے کیلئے عالمی برادری کےساتھ رابطے میں ہیں۔ اسحٰق ڈار نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کا مقصد موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا ہے، پاکستان ہر سطح پر دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ، معصوم شہریوں کا قتل قابل مذمت ہے ، ہم پہلگام واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شہریوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں، پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے غیرذمہ دارانہ رویہ اختیار کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کہتا کہ ایک انسان کا قاتل پوری انسانیت کا قتل ہے، معصوم شہریوں کا قتل کسی صورت قابل قبول نہیں،پورا خطہ امن کے حوالے سے خطرے میں ہے، پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں، بھارت نے کبھی بھی دہشت گردی کی مذمت نہیں کی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیر قانونی اور غیر سنجیدہ بیانات سے صورتحال پیچیدہ ہوئی، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان نےعالمی برادری کےساتھ ملکرکام کیا ہے، بھارت پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں دہشت گردی میں ملوث ہے، دہشت گردی سےپاکستان نےبھاری جانی ومالی نقصان اٹھایا ہے، مختلف ملکوں کےرہنماؤں سےخطےکی صورتحال پربات ہوئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ تصادم روکنے کیلئے عالمی برادری کےساتھ رابطے میں ہیں، دہشتگردی کے متاثرین کا دکھ پاکستان سے بہتر کوئی نہیں جانتا، پاکستانی قوم اور اداروں نے دہشت گردی کا جوانمردی سےمقابلہ کیا، دہشت گردی کے ہر واقعہ پرالزام تراشی بھارت کا وتیرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی طرف سےمذموم سیاسی مقاصد کے لیے ایسے واقعات کا استعمال ہوتا ہے، بھارتی قیادت اپنی ناکامیوں سےتوجہ ہٹانےکےلیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کی تحریک کودہشت گردی سے منسلک کرنا چاہتا ہے۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہاہے، بھارت اپنے مسائل حل کرنے کے بجائےالزامات دیگر ممالک پر لگارہاہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کو کچلنے کے لیے بھارت نےکالےقوانین کا سہارا لیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کشمیرکومتنازعہ علاقہ تسلیم کیا گیا، اگربھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو یہ جنگ تصور ہوگی، پانی پاکستانی عوام کی لائف لائن ہے، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ مؤخر کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگربھارت نےکوئی حرکت کی توبھرپورجواب دیا جائے گا جنگ میں پہل نہیں کریں گے لیکن اگربھارت نےمہم جوئی کی تو ہمارا جواب سخت ہوگا، بھارت میں مسلمانوں اورکشمیریوں کےخلاف مذموم مہم جاری ہے، بھارت خطےمیں دہشت گردی اورانتہا پسندی کوہوا دے رہا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پہلگام واقعہ کی غیرجانبدارانہ اورشفاف تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی، غورکرنا ہوگا کہ بھارت نےیہ مہم جوئی کیوں کی اورمقاصد کیا ہیں۔

علاوہ ازیں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات نے پہلگام واقعہ سےمتعلق صورتحال کومشکوک کردیا، واقعہ کےصرف دس منٹ بعد ایف آئی آردرج ہوگئی، پہلگام کا راستہ دشوارگزارہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  38311
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت قومی قیادت کے مشاورتی اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے پر اتفاق کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ بھارت غلطی سے سرحد پار کرنے والے بے گناہ پاکستانیوں، بالخصوص کشمیریوں، کو اس سازش میں زبردستی استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اِس وقت جنگ کا ماحول ہے، بدقسمتی سے پورے خطے میں اِس وقت شدید کشیدگی ہے، اِن حملوں اور انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ جس طرح بھارتی جارحیت کے دوران اتقاق اور اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا تھا، معاشی محاذ پربھی اسی اتفاق واتحاد کی ضرورت ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا

مقبول ترین
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں