![]() |
بشکریہ سوشل میڈیا |
پاکستانی کرکٹر رومان رئیس کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی بیٹی اور اہل خانہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ رومان نے بیٹی کی ولادت کو اللہ کی رحمت قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر رومان رئیس نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی جس کا نام انہوں نے روحا رئیس خان رکھا ہے۔ ننھی گڑیا روحا رئیس کے کان میں دادا نے اذان دی۔
اس موقع پر رومان رئیس نے اپنی بیٹی اور گھر والوں کے لیے صراط مستقیم پر چلنے کی دعا کی۔ مزید یہ کہ قومی کرکٹر نے بیٹی کی ولادت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ﷲ تعالیٰ کی رحمت قرار دیا اور مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
رومان رئیس کو سرفراز احمد، حسن علی، شرجیل خان سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز اور مداحوں نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ