Monday, 03 August, 2020
دورہ انگلینڈ: قومی ٹیم کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

دورہ انگلینڈ: قومی ٹیم کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
فائل فوٹو

لاہور۔ دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ اسکواڈ میں سینٹرل کنٹریکٹ اور ایمرجنگ کیٹگری کے20 کرکٹرز شامل ہیں جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورۂ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پی سی بی کاکہنا ہے کہ طویل اور محدود طرز کی کرکٹ کے لیے ایک وسیع اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اور ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر حیدر علی کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ 

شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست-ستمبر میں انگلینڈ میں کھیلی جائے گی۔

فاسٹ باؤلرز حسن علی، محمد عامر اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل دورہ انگلینڈ کی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ حسن علی کمر کی انجری اور محمد عامر دوسرے بچے کی پیدائش کے باعث دستیاب نہیں تھے جبکہ حارث سہیل نے کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر دورہ انگلینڈ کے لیے اپنی دستیابی ظاہر نہیں کی تھی۔

حارث سہیل کے علاوہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ کاشف بھٹی، سہیل خان، شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عمران خان اور فواد عالم کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اُدھر فاسٹ باؤلر سہیل خان کی بہت عرصے بعد قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنا نواں اور آخری ٹیسٹ میچ 2016 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ آسٹریلیا میں کھیلا تھا۔ سہیل خان نے گذشتہ سیزن کے دوران قائد اعظم ٹرافی کے 9 میچز میں 22 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 7 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

سلیکٹرز نے بلال آصف، محمد نواز، موسیٰ خان اور عمران بٹ کو ٹور کے لیے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا ہے۔ ان چاروں ریزرو کھلاڑیوں کو انگلینڈ روانگی سے قبل کسی بھی کھلاڑی کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں بیک اپ کے طور پر رکھا گیا ہے۔

دورہ انگلینڈ کے لیے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ 20 اور 25 جون کو ہوں گے۔

29 رکنی قومی اسکواڈ
اوپننگ بلے باز: عابد علی (سندھ)، فخر زمان (خیبر پختون خواہ)، شان مسعود (سدرن پنجاب) اور امام الحق (بلوچستان)

مڈل آرڈر  بلے باز: اظہر علی (سینٹرل پنجاب)، بابراعظم (سینٹرل پنجاب)، اسد شفیق (سندھ)، فواد عالم (سندھ)، حیدر علی (ناردرن)، افتخار احمد (خیبر پختون خواہ)، خوشدل شاہ (خیبر پختون خواہ)، محمد حفیظ (سدرن پنجاب) اور شعیب ملک (سدرن پنجاب)

وکٹ کیپرز: محمد رضوان (خیبر پختون خواہ) اور سرفراز احمد (سندھ)

فاسٹ باؤلرز: فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، حارث رؤف (ناردرن)، عمران خان سینئر (خیبر پختون خواہ)، محمد عباس (سدرن پنجاب)، محمد حسنین (سندھ)، نسیم شاہ (سینٹرل پنجاب)، شاہین شاہ آفریدی (ناردرن)، سہیل خان (سندھ)، عثمان شنواری (خیبر پختون خواہ) اور وہاب ریاض (سدرن پنجاب)

اسپنرز: یاسر شاہ (بلوچستان)، عماد وسیم (ناردرن)، کاشف بھٹی (سندھ) اور شاداب خان (ناردرن)


ٹیم آفیشلز:
مصباح الحق – ہیڈ کوچ

شاہد اسلم – اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ

وقار یونس – باؤلنگ کوچ

عبدالمجید – فیلڈنگ کوچ

یاسر ملک – اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ

طلحہ بٹ – اینالسٹ

کلف ڈیکن – فزیوتھراپسٹ

ملنگ علی – مساجر

منصور رانا – ٹیم منیجر

کرنل ریٹائرڈ عثمان رفعت انوری – ٹیم سیکورٹی منیجر

رضا راشد – ٹیم میڈیا منیجر

اضافی ٹیم منیجمنٹ:
یونس خان – بیٹنگ کوچ (دورہ انگلینڈ)

مشتاق احمد – اسپن باؤلنگ کوچ (دورہ انگلینڈ)

ڈاکٹر سہیل سلیم – ٹیم ڈاکٹر (دورہ انگلینڈ)

واضح رہے کہ گرانٹ بریڈ برن کی ہائی پرفارمنس سینٹر میں تقرری ہو گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

دورہ انگلینڈ: قومی ٹیم کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  18091
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
معروف ریسلر انڈرٹیکر ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائر ہوگئے۔ انھوں نے 1990 میں ورلڈ ریسلنگ اینڈ انٹرٹینمنٹ کو جوائن کیا۔
یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا اور سابق لیگ اسپنر ٹیم مینجمنٹ میں اسپن بولنگ کوچ اور مینٹور کی حیثیت سے شامل کر لیے گئے ہیں۔ یونس خان بہت سے موجودہ کھلاڑیوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی بہت عزت کی جاتی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقررکرنے کے ساتھ ہی قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ بابر اعظم کی کٹگری اے میں جگہ برقرار ہے جبکہ ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی کٹگری اے میں ترقی ہوئی ہے
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے انکشاف کیاکہ پروفیشنل اور ذاتی پریشانیوں کی وجہ سے انھوں نے 3 مرتبہ خودکشی کا سوچا۔ ری ہیبلی ٹیشن میرے لیے دباؤ سے بھرپور تھی۔

مزید خبریں
سید منور حسن مسلم امہ کا اثاثہ و سرمایہ تھے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہو سکے گا۔
کورونا وائرس پاکستان ہی نہیں ہی دنیا بھر میں اپنی پوری بدصورتی کے ساتھ متحرک ہے ، تشویشناک یہ ہےاس عالمی وباء کے نتیجے میں ہمارے ہاں اموات کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا،
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔

مقبول ترین
سعودی عرب، خلیجی ممالک، ترکی، امریکا اور یورپ کے کئی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے جبکہ کورونا وبا کے باعث سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔
سرینگر:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے نیشنل کانفرنس پارٹی کے سرکردہ رہنما روح اللہ مہدی نے ٹویٹر پر اس بات کا اعلان کیا کہ وہ اب اس منصب سے دستبردار ہوگئے ہیں، لہذا آئندہ سے ان کے کسی بھی بیان کو نیشنل کانفرنس سے منسوب نہ کیا جائے۔
ایک عجیب وغریب واقعے میں کان پور پولیس نے ایک بکری کو ماسک نہ پہننے پرگرفتارکرلیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بیکن گنج پولیس نے بکری کو اٹھایا اور جیپ میں بٹھا کر تھانے لے گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ لگتا ہے کراچی میں کوئی حکومت ہی نہیں اور کراچی والوں کوسندھ حکومت کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے صوبے بالخصوص کراچی کی ترقی کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں