Friday, 02 June, 2023
ایران اور پاکستان کے تعلقات میں صحافی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ڈاکٹر حسین روزبہ ڈپٹی منسٹر وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی ایران

ایران اور پاکستان کے تعلقات میں صحافی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ڈاکٹر حسین روزبہ ڈپٹی منسٹر وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی ایران

اسلام آباد - پاکستان خوبصورت ملک اور عوام مہمان نواز ہیں۔ ایران اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگرکرنے میں صحافی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کے مختصر دورے پر آئے ہوئے ایرانی ڈپٹی منسٹر برائے وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی جناب ڈاکٹر حسین روزبہ نے ایرانی ثقافتی قونصلیٹ اسلام آباد میں صحافیوں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس دورے میں ان کے ساتھ ڈاکٹر عرب اسدی جن کا تعلق وزارت ثقافت ایران سے ہے بھی شامل ہیں۔

پریس کانفرنس سے قبل انہوں نے مختلف سینئر سرکاری عہدے داران سے ملاقاتیں کیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثقافت اور دیگر مشترکات میں ایران اور پاکستان میں سب سے زیادہ مماثلت ہے اور اس مشترکہ ثقافت اور اقدارمیں موجود مماثلت کو دونوں ملکوں کو مل کرپروان چڑھانے کی ضرورت ہے اس کے ذریعے سے دونوں ملکوں کے عوام اور حکومت کو ایک دوسرے کے ساتھ قریب لایا جاسکتا ہے اورایران اس حوالے سے ہرقسم کے تعاون کیلئے تیارہے

ڈاکٹر حسین روزبہ نے کہا کہ پاکستان کے عظیم شاعر علامہ اقبال کو ایران کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وہ ایران میں سب سے زیادہ مشہورہیں انہوں نے کہا کہ انقلاب ایران کے رہبرآیت اللہ خامنہ ای جو کہ ایران میں سیاسی لحاظ سے بھی اہم عہدے پرفائز ہیں علامہ اقبال کے سب سے زیادہ گرویدہ ہیں ڈاکٹر روزبہ نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے اشعار کے ذریعے نوجوان نسل کو شعور دلانے اور ان کو اپنے آباؤ اجداد کی عظمت رفتہ کو یاد دلانے کی پوری کوشش کی ہے اس لحاظ سے علامہ اقبال کے اشعار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے

انہوں نے کہا کہ ایران میں عالمی قوتوں کی سازش اور اقتصادی پابندیوں کے باوجود علامہ اقبال کی نصیحتوں پر عمل کر کے ایران نے ہر میدان میں لازوال ترقی کی ہے اور دنیا کو بتا دیا ہے کہ ایرانی قوم ناقابل شکست قوم ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی نوجوان نسل اقبال لاہوری کے اشعار اور نصیحت پرعمل پیرا ہوں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ ترقی کی منازل طے نہ کر سکیں اور بلندی کو نہ چھو سکیں

ڈاکٹر حسین روزبہ نے مزید کہا کہ ایران میں برسر اقتدار حکومت صدر جناب ابراہیم رئیسی کی سربراہی میں ہمسایہ برادر ملکوں سے بہتر روابط استوار کرنے کیلئے کوشاں ہے اور ہمسایہ ملکوں سے اچھے تعلقات اور تجارت کا فروغ ہماری حکومت کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان لازوال تعلقات ہیں دونوں ملکوں نے مشکل کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی ثقافت، زبان و ادب اور مشترکہ اقدار کو فروغ دے کر مستقبل کو مزید روشن اور تابناک بنایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے دو روزہ دورے میں پاکستان میں خوبصورتی، امن، پیار و محبت اور مہمان نوازی کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے حالات و واقعات مغربی میڈیا کے توسط سے بتائے جاتے ہیں جو مسخ شدہ ہیں ایک دوسرے کے حقیقی حالات اور مثبت چہرہ سامنے لانے میں صحافی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی فارسی زبان سے محبت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی فارسی زبان و ادب اور ثقافت کو فروغ دینے اوراس کے ذریعے دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے نزدیک لانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے ایران کی یونیورسٹیوں میں طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے لئے آنے کی دعوت دی اور کہا کہ طلبہ کے علاوہ باقی شعبوں سے تعلق ر کھنے والے افراد کو بھی دعوت دی جاتی ہے کہ ایران آئیں اور ترقی اور اسلامی انقلاب کا حقیقی چہرہ خود دیکھیں

پریس کانفرنس کے آغاز میں کلچرل قونصلر اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد ڈاکٹر احسان خزاعی نے مہمانوں کا مختصر تعارف کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر روزبہ اور ڈاکٹر عرب اسدی ایران کی اہم شخصیات میں شامل ہیں اور دونوں کے تحقیقی اور علمی مقالات بین الاقوامی جرائد میں شائع ہوئے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ زبان فارسی کی ترویج کے لیے کوشاں ہیں جبکہ فارسی کلاسز کا اہتمام تقافتی قونصلیٹ اور خانہ فرہنگ میں کیا گیا ہے انہوں نے تمام صحافیوں اور نامہ نگاروں کا شکریہ بھی اداکیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

ایران اور پاکستان کے تعلقات میں صحافی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ڈاکٹر حسین روزبہ ڈپٹی منسٹر وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی ایران
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  27716
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اکنامکس رپورٹنگ کی ورکشاپ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں معروف صحافی مہتاب حیدر نے بجٹ کی تیاری اور اس میں فنانس ڈویژن اور ایف بی آر کے کردار اور بجٹ کی بنیادی خصوصیات ، قرضوں اور خسارے کے بارے میں تفصیلی پریزیٹیشن دی
آن لائن ایجوکیشن سسٹم تقریباً پوری دنیا میں رائج ہے ۔پاکستان میں بھی دو بڑی یونیورسٹیاں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اورورچوئل یونیورسٹی اس وقت ہزاروں اسٹوڈنٹ کو آن لائن ایجوکیشن فراہم کر رہی ہیں۔
کوئی یاد رکھے یا نہ رکھے اس حوا کی بیٹی کو مگر کچھ ایسی باتیں ضرور چھوڑ جاتی ہے یہ حوا کی بیٹی کہ اُس کے مٹی ہو جانے کے بعد اُس کی نسل اور لوگ اُسے فراموش نہیں کر سکتےـ
بچے کسی بھی ملک کا سرمایہ اور مستقبل ہوتے ہیں ،لیکن اس کے باوجود بچوں کی ایک بڑی تعداد سکول کے بجائے ورکشاپس، کارخانوں اور لوگوں کے گھروں میں کام کرتی نظر آتی ہے ،

مقبول ترین
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی پینک ختم ہونے کے بعد اچھے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے، ہم چاہتے ہیں آج آٹا 35 روپے اور چینی 52 روپے کلو ملے۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شر پسند جناح ہاؤس سے لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے ہیں جسے آرمی برآمد کرے گی، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ملے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ظہور پیلس سے گرفتار کیا ہے، آپریشن کی قیادت اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر عمران ملک کررہے تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں