![]() |
باغ - آزاد کشمیر: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ شہدا کی بے حرمتی کرنے والے کو عبرت کا نشان بنا کر چھوڑیں گے۔
آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ جس نے شہدا کی بے حرمتی کی، ان کی یادگاروں کو آگ لگائی، وہ طیارے جلا دیے جنہوں نے دشمن کے جہازوں کو مار گرایا تھا، وہ ہم میں سے نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا شخص پاکستانی بھی نہیں ہو سکتا
چیف آرگنائزر ن لیگ کا خطاب میں مزید کہنا تھا کہ ہم ان کا احترام نہیں کریں گے جنہوں نے ہمارے شہدا کا احترام نہیں کیا، ان کی یادگاریں جلا دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلم لیگ ن کو توڑنے کے خواب دیکھتے تھے،آج تحریک انصاف خود کرچی کرچی ہو گئی ہے۔ جس کا دعویٰ تھا کہ میں اکیلا ہی کافی ہوں اور ان کو رلاؤں گا، وہ آج خود اکیلا بیٹھ کر رو رہا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ان کا اپنا آزاد کشمیر کا سابق وزیراعظم آج خود ان ہی کے خلاف گواہی دے رہا ہے۔ جس نے 9 مئی کو شہدا اور ان کی یادگاروں کے ساتھ یہ سلوک کیا وہ جس بنکر میں بھی چھپا بیٹھا ہے سن لے کہ پاکستانی قوم اور کشمیری کبھی اسے معاف نہیں کریں گے ، اسے عبرت کا نشان بنا کر چھوڑیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ