Thursday, 23 April, 2026
امپورٹڈ حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا، وزیراعظم

امپورٹڈ حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا، وزیراعظم

اپ ڈیٹ نیوز:

اسلام آباد -  وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ اور اسمبلی تحلیل کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے پہلے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی لیکن میں عدلیہ کی عزت کرتا ہوں، ایک بات واضح کردوں کہ میں امپورٹڈ حکومت تسلیم نہیں کروں گا عوام میں نکلوں گا۔ 

قوم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، افسوس اس لیے ہوا کہ ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کی وجہ یہ تھی کہ آرٹیکل 5 تھی جس کا مطلب ہے کہ پاکستان کے داخلی امور پر بیرونی مداخلت ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے امید تھی کہ سپریم کورٹ انتہائی سنجیدہ الزامات کا جائزہ لیتا کہ بیرونی عناصر حکومت کے خلاف سازش کرکے اس کو گرانے کی کوشش کررہا ہے‘، کم از کم سپریم کورٹ مراسلہ (خط) کو منگوا کر جائزہ لے لیتا لیکن اس پر سپریم کورٹ میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دوسرا افسوس یہ ہوا کہ کھلے عام ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہے، سیاستدانوں کے ضمیر خریدے اور ان نہیں بھیڑ بکریوں کی طرح بند کیا جارہا ہے لیکن اس پر کوئی بات نہیں ہوئی، سپریم کورٹ کو اس معاملے پر از خود نوٹس لینا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ لوگوں نے پیسے دے کر خریدنے کی سیاست شریف برادران نے شروع کی تھی، اگر بدی کو روکیں گے نہیں تو وہ معاشرے میں پھیل جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے مراسلہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سازش پر مبنی خط عوام یا میڈیا کو اس لیے پیش نہیں کرسکا کیونکہ پورا پیغام خفیہ کوڈنگ میں درج ہوتا ہے اگر مراسلہ منظر عام پر آیا تو کوئی چیز خفیہ نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفیر کی امریکی حکام سے ملاقات ہوئی اور اس ملاقات میں اس نے اعتراض کیا کہ عمران خان کو روس نہیں جانا چاہیے تھا اور اس امریکی عہدیدار نے زور دیا کہ اگر عمران خان تحریک عدم اعتماد سے بچ گیا تو پاکستان کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا  پڑے گا اور اگر عمران خان کو عدم اعتماد میں شکست ہوتی ہے پاکستان کو معاف کردیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ’امریکی عہدیدار نے پاکستانی سفیر سے یہ بات اس وقت کی جب تحریک عدم اعتماد پیش نہیں ہوئی تھی‘۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض میڈیا اداروں کی جانب سے پارٹی کے منحرف اراکین پر خوشیاں منا رہا تھا، میڈیا پر پیسہ چلا۔

 خیال رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی تحریک عدم اعتماد پر دی گئی رولنگ کو کالعدم قرار دے کر قومی اسمبلی کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کل قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا، وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 6 نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  22595
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ایک ہفتے کے لیے کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔
ایک طرف جہاں پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں، وہیں دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر حملوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 254 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں،
امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد خلیجی ممالک سمیت عالمی برادری نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے اسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار محدود کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے احکامات کے مطابق پشاور سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کر دی جائیں گی، جبکہ دیگر اضلاع میں بازاروں کو رات 8 بجے تک بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں