![]() |
کابل - کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں سمیت بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے، کالعدم ٹی ٹی پی نے تصدیق کردی۔ میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل کے علاقے سراکئی میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجےمیں گاڑی میں سوار کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈرعبد الولی عرف عمرخالد خراسانی 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔
ٹی ٹی پی ترجمان نے ہلاکت کی تصدیق کردی، ہلاک ہونے والوں میں مفتی حسن اور حافظ دولت بھی شامل ہیں۔
میڈیا کے مطابق عمر خالد خراسانی کا شمارٹی ٹی پی اہم کمانڈروں میں کیا جاتا تھا، عمر خالد خراسانی اے پی ایس پشاور پر حملے کے ماسٹر مائنڈ بھی سمجھے جاتے تھے، ہلاک ہونے والوں میں مفتی حسن عمر خالد خراسانی کے داماد تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ