Friday, 24 April, 2026
وزیراعظم کو یورپ کے معاملے پر عوام میں نہیں بولنا چاہیےتھا، شوکت ترین

وزیراعظم کو یورپ کے معاملے پر عوام میں نہیں بولنا چاہیےتھا، شوکت ترین

اسلام آباد - وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے یورپ اور امریکا کو پاکستان کے لیے برآمدات کی سب سے بڑی مارکیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کو کسی کے سامنے گروی نہیں رکھ سکتے، روس یوکرین کے معاملے پر وزیر اعظم نے سٹینڈ لیا تاہم میرے خیال میں عمران خان کو یورپ کے معاملے پر عوامی اجتماع میں نہیں بولنا چاہیےتھا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ نہیں معلوم عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کب کم ہوں گی، وزیراعظم کے اعلا ن کردہ ریلیف پیکج کے تحت 700 روپے یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 5 روپے فی یونٹ کی سبسڈی دی جائیگی، اس پیکج کے تحت 136 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے، سبسڈیز پر آئی ایم ایف سے کہا کہ ہاتھ ہولا رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم اوربجلی کی قیمتوں میں کمی پرمبنی ریلیف پیکج پرآئی ایم ایف سے مشاورت ہوئی ہے، حکومت کا موقف ہے کہ ریلیف پیکج کیلئے مالی گنجائش ہم اپنے وسائل سے نکالیں گے اس مقصدکیلئے سرکاری کاروباری اداروں کے ڈیوڈنڈ جواستعمال نہیں ہوئے ہیں کا استعمال ہوگا، اس کے علاوہ سالانہ ترقیاتی پروگرام سے بھی حصہ ڈالاجائیگا، اس لئے آئی ایم ایف کوریلیف پیکج پراعتراض نہیں کرناچاہئیے۔

وزیر خزانہ نے چین کی جانب سے 21 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پر کام کی رفتار تیز کرنے کی بات ہوئی ہے، چین کی 22 کمپنیوں کو پاکستان میں صنعتیں لگانے پر آمادہ کر رہے ہیں جبکہ آئی ٹی برآمدات 50 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے۔ یہ شعبہ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں کمی کے حوالہ سے اہم کرداراداکرسکتاہے، اس سال آئی ٹی کے شعبہ میں 70 فیصدنموہوئی ہے اوراگے سال 100 فیصد نموکا امکان ہے، ہماراہدف آنیوالے چند برسوں میں برآمدات کو 50 ارب ڈالرتک بڑھاناہے،حکومت نے آئی ٹی پرکیپٹل گین ٹیکس ختم کردیاہے، فری لانسرز کو مراعات دی گئی ہے، آئی ٹی میں سرمایہ کاری پرفارن کرنسی اکاونٹس کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  52064
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اہم ترین مذاکرات کے پیشِ نظر حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 11 اپریل بروز ہفتہ کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دفاتر پر ہوگا، تاہم ایمرجنسی سروسز اور ہسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ایک ہفتے کے لیے کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔
ایک طرف جہاں پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں، وہیں دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر حملوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 254 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں،
امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد خلیجی ممالک سمیت عالمی برادری نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے اسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا ہے۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں