Thursday, 23 April, 2026
الیکشن کے اعلان تک ہم اسلام آباد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان

الیکشن کے اعلان تک ہم اسلام آباد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان

اٹک - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تھری سٹوجز نے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف سازش کی، حقیقی آزادی کا وقت آگیا، ڈرے ہوئے لوگ کبھی آزاد نہیں ہوتے، زندگی موت اوررزق اللہ کے ہاتھ میں ہے، جب تک یہ الیکشن کا اعلان نہیں کریں گے، ہم اسلام آباد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، تحریک انصاف نہیں ساری قوم کواسلام آباد کی دعوت دیتا ہوں۔

اٹک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تیری عبادت اور تیرے سے مدد مانگتے ہیں، کسی انسان یا کسی ملک کے سامنے سجدہ نہیں کرتے، ہم آزاد قوم ہیں، ہمارا کلمہ ہمیں آزادی دیتا ہے، یہ ہماری حقیقی آزادی کی جنگ ہے، دلیرنوجوانوں کی میرے ساتھ شرکت سب سے بڑی ذمہ داری ہے، خواتین کو کہتا ہوں آپ سب نے حقیقی آزادی کی جنگ میں شرکت کرنی ہے۔ یہ ہمارے ملک کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، فیصلہ ہونے جارہا ہے کیا ہم ایک آزاد یا امریکیوں کے غلاموں کی غلامی کریں گے، یہ سیاست نہیں جہاد ہے، فیصلہ کیا ہے جب تک اللہ نے زندہ رکھا چوروں، ڈاکوؤں کو کبھی قبول نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اٹک کے غیوراوردلیرنوجوانوں سب تیاری کرو، ہم نے اپنی آزادی کی جنگ لڑنی ہے، میری والدہ نے کہا تم خوش قسمت ہو آزاد ملک میں پیدا ہوئے، لاکھوں لوگ انگریزکی جنگوں میں مرے، ایک غلامی قبضہ کر کے ہوتی ہے، پرویزمشرف نے امریکا کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے، دوسری غلامی فتح کیے بغیرغلام بنالیتے ہیں۔ امریکا نے مشرف کو کہا جنگ میں شامل ہو جاؤ ورنہ بم مار دیں گے، اس وقت کے حاکم نے امریکا کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے، میں نے ہمیشہ کہا کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا نہ عوام کوجھکنے دوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے تھری سٹوجزہیں، ملک کی سب سے بڑی بیماری زرداری اور دو بھائی 30 سال سے ملک لوٹ رہے ہیں، بڑا بھائی باہر بیٹھ کر فوج کو برا بھلا اور چھوٹا بھائی بوٹ پالش کرتا ہے، تیسرا تیس سال سے اسلام کوبیچ رہا ہے۔اقتدارملا توسمجھ رہا تھا یہ تعلیم کی وزارت سنبھالے گا، مولانا فضل الرحمان نے تعلیم کی وزارت کے بجائے این ایچ اے کی وزارت لی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ مل کر تھری سٹوجزنے یہاں سازش کی، ڈونلڈ لونے پاکستان کے سفیر کو دھمکی دی، ڈونلڈ لُو نے کہا اگرعمران خان کو ہٹادیا تو معاف کر دیں گے، ڈونلڈ لو کو پتا تھا چیری بلاسم آ کر خدمت کرے گا، انہوں نے پلان کیا اورحکومت گرادی، کونسا اتنا بڑا مسئلہ تھا سب نے ملکر حکومت گرائی، دیوالیہ معیشت کو ہم نے سنبھال لیا تھا، انہی لوگوں نے ادارے تباہ اور ملک لوٹا، اقتدار سنبھالا تو 20 ارب خسارہ ورثے میں ملا، ہماری حکومت نے آہستہ آہستہ انڈسٹری کو ٹھیک کیا، گروتھ میں اضافہ اور ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا، جب پاکستان ترقی کررہا تھا تب سازش ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جب سازش کا پتا چلا توجولوگ سازش روک سکتے تھے ان کو بتایا، میں نے اور شوکت ترین نے بھی بتایا لیکن افسوس کچھ نہ کر سکے، آج پاکستان کا روپیہ تیزی سے گررہا ہے، دوماہ کے دوران فارن رزور تیزی سے گر رہے ہیں، پاکستان کی معیشت نیچے جارہی ہے؟ کون ذمہ دارہے۔

عمران خان نے کہا کہ مریم نواز ضمانت پر ہیں، آپ نے اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے میرے ساتھ نکلنا ہے، 24 ارب روپے کے شہبازشریف کے خلاف کیسزہیں، ایف آئی اے نے اس پر کیسز بنائے اب ختم کیے جا رہے ہیں، یہ قیامت کی نشانی ہے، آصف زرداری نیب کی اصلاحات کرے گا؟ جنہوں نے ملک لوٹا وہ اپنے کیسز خود ختم کر رہے ہیں، وزیرداخلہ نے 18 قتل کیے ہیں، لندن میں نوازشریف سزایافتہ کو ملنے گئے، نوازشریف بھگوڑا اور اس کی سزایافتہ بیٹی کو وزیراعظم کا پروٹوکول دیا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہمارے نبیﷺ نے کہا تھا قوم تب تباہ ہوتی جب بڑے ڈاکوؤں کونہیں پکڑا جاتا، ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے، ڈاکٹررضوان کو سلام پیش کرتا ہوں، ہمارے افسر اس مافیازسے ڈرتے ہیں، ڈاکٹررضوان نے حمزہ شہبازسے 16ارب کا سوال پوچھا تو انہوں نے دھمکی دی، انہوں نے ایان علی کے کسٹم آفیسر کو مروا دیا، شہنشاہ اورجسٹس سجاد کو زرداری نے مروا دیا تھا، اگر یہ لوگ کامیاب ہو گئے توملک تباہی کی طرف جائے گا۔ بڑے چوروں کونہ پکڑنا تباہی کا راستہ ہے، 20 مئی کے بعد اسلام آباد کی کال دوں گا توسب نے نکلنا ہے، آپ لوگوں کوکسی چیزکا خوف نہیں ہونا چاہیے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے نبیﷺ نے پہلے مدینہ کے لوگوں کے خوف کی زنجیریں ختم کی تھیں، ڈرے ہوئے لوگ کبھی آزاد نہیں ہوتے، زندگی موت اوررزق اللہ کے ہاتھ میں ہے، جب تک یہ الیکشن کا اعلان نہیں کریں گے، ہم اسلام آباد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، تحریک انصاف نہیں، ساری قوم کواسلام آباد کی دعوت دیتا ہوں، فوجی اپنی فیملیز کو بھیجیں یہ میری نہیں پاکستان کی جنگ ہے، باہرکی غلامی اور چوروں سے ہم نے آزاد ہونا ہے، اسلام آباد کے لیے ہرشہری نے نکلنا ہے، میں جیل جانے اورجان کی قربانی دینے کوتیارہوں، کسی صورت امریکا کے غلام چوروں کو نہیں مانوں گا، میجر صادق، زلفی بخاری سمیت سب کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میری آپ سے اب اسلام آباد میں ملاقات ہوگی۔ 

ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، شاہ محمود قریشی:
سابق وفاقی وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اٹک غازیوں، محافظوں، شہیدوں کا شہرہے، اٹک والوں نے کمال کردیا۔ پچیس لوٹے فارغ ہوگئے تو کیا حمزہ اعتماد کا ووٹ لے سکے گا؟ ملک کوبحران سے نکالنے کا ایک ہی راستہ فوری الیکشن ہے، حکومت چوں، چوں کا مربہ ہے، ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، ایک ماہ میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، بجلی کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، آج پنجاب کی نہروں میں پانی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا ایم کیوایم کے لوگ لندن یاترا جاتے تھے، آج پاکستان کے گھس بیٹھیئے لندن میں بیٹھے ہیں، لندن میں کہتے ہیں خان چلا گیا اورہمیں پھنسا دیا ہے، گیارہ جماعتوں پرعمران خان اکیلا بھاری ہے، پنجاب آئینی طورپرکرائسزکا شکارہیں، جس کوشہبازشریف نامزد اس کوصدرتسلیم نہیں کرتا، جس کوکہتے ہیں حلف لو وہ حلف سے انکاری ہے، ڈیڑھ ماہ ہوگیا کہیں پنجاب کابینہ دکھائی دے رہی ہے، کابینہ تنہا وزیراعلیٰ نہیں ہوتا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کواحساس نہیں بھارت کے ساتھ تجارت کی باتیں کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہے، کیا ان حالات میں بھارت کے ساتھ تجارت ہونی چاہیے یا نہیں، ہم سب نے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں، عمران خان 20 مئی کوملتان میں اہم پیغام دیں گے، عمران خان کی اسلام آباد کی کال آئے تو چلو گے، اگرکینٹینرکھڑے کیے گئے تورکاوٹیں ہٹا کرنکلنا ہے، یہ بھونچال پھٹنے کو تیارہے، شہبازشریف تیارہوجاؤعمران خان آرہا ہے۔

اٹک والے اسلام آباد کی کال کے انتظار میں ہیں۔ طاہر صادق:
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹک والے اسلام آباد کی کال کے انتظارمیں ہے، اٹک والے گھج، دھج کے عمران خان کا ساتھ دیں گے، ہم ہروقت اسلام آباد جانے کوتیارہے۔

شیخ رشید نے ڈالر 200 روپے کا ہونے کی پیشگوئی کر دی:
اس سے قبل سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 17 مئی تک ڈالر 200 روپے کا ہوجائے گا۔

اٹک میں تحریک انصاف کے جلسۂ عام سے خطاب کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو بچانے کی کال دی ہے، منہاج القرآن کی خواتین پر گولیاں چلوانے والا بدمعاش کہتا ہے کہ عمران خان کی کال پر اسلام آباد آکر بتاؤ، پورا پاکستان عمران خان کی کال پر آرہا ہے، روک سکتے ہو تو روک کر دکھاؤ۔

آئی ایس پی آر کے حالیہ بیان کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آصف زرداری اور مریم نواز نے پشاور کے کور کمانڈر سے متعلق جو زبان استعمال کی وہ انہیں قبول نہیں ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ جس پر فرد جرم لگی وہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بن گئے، ڈالر 17 تاریخ تک 200 روپے کا ہوجائے گا، پاکستان کے زرمبادلہ کے آدھے ذخائر ختم ہوگئے ہیں، پاکستان خدانخواستہ دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، اسٹاک ایکسچینج بیٹھ چکی ہے، ایٹمی ہتھیاروں کیلئے پاکستان پر دباؤ آئے گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ جس نے تحریک عدم اعتماد کا منصوبہ بنایا تھا، اس نے عمران خان کی خدمت کی ہے، عمران خان ہیرو بن گئے ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کسی سے بات نہیں کریں گے نہ ہی کسی کا فون سنیں گے، صرف الیکشن کا انتظار ہے۔ وزیروں کو لندن بلا کر چوروں نے پیغام دیا ہے کہ وہی ملک کے حاکم ہیں، ملک میں اس وقت 2 وزیراعظم اور وزیر خزانہ ہیں، انہوں نے 2 بدمعاش اُجرتی قاتل رکھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی زندگی اور موت کا سوال ہے، امریکا نے سمجھا تھا کہ جوتے پالش کرنے والا پاکستان کو سنبھال لے گا لیکن ایسا نہیں ہوسکتا، پاکستان پر بڑا وقت آنے والا ہے، ان سے معیشت نہیں سنبھالی جائے گی، ہمارے ایٹمی اثاثے شدید خطرات میں ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  72646
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایک طرف جہاں پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں، وہیں دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر حملوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 254 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں،
امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد خلیجی ممالک سمیت عالمی برادری نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے اسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 458 روپے سے کم ہو کر 378 روپے پر آ گئی ہے۔
اقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں