Thursday, 23 April, 2026
بین الاقوامی طاقتیں عمران خان کی جان لے سکتے ہیں ، شیخ رشید

بین الاقوامی طاقتیں عمران خان کی جان لے سکتے ہیں ، شیخ رشید

اسلام آباد - سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوتیں ہماری آزاد خارجہ پالیسی کو لگام لگانے کیلئے کرائے کے ٹٹو  لائے،  یہی قوتیں عمران خان کو مروا بھی سکتی ہیں اور انھیں جیل بھی ہوسکتی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ خان صاحب کی خصوصی دعوت پر آج جلسے کیلئے آیا ہوں، افسوس ہوا کہ جو ہمارے ساتھ وزارت کے مزے لیتے رہے ہیں اب وہ ہمارا ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان کی غیر جانبدار  اور  آزاد پالیسی سپر پاور کو پسند نہیں، لوگ موجودہ حکمرانوں کی شکل نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کو گواہ بنا کرکہتا ہوں کہ میرے دفتر سے اتوار کو فائلیں اٹھوائی گئیں، ایم کیو ایم سے اچھی دوستی ہے خدا کرے موجودہ سیٹ اپ میں ان کا کوئی کام بن جائے، موجودہ حکمران انٹرنیشنل بھکاری ہیں، عمران خان آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتے تھے، اب لوگ اپنے پاسپورٹ پھاڑ رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ منحرف لوگ کس منہ سے اس ملک میں سیاست کریں گے؟ وہ اصلی اور نسلی نہیں ہوتے جو مشکل وقت میں کھڑے نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ انتظار کریں عمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔ شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ فوج کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگنا چاہیے۔ شیخ رشید نے کہا کہ بین الاقوامی قوتیں عمران خان کی جان لینے کی کوشش کر سکتی ہیں جبکہ انہیں جیل بھی بھجوایا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  25963
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور دو طرفہ اہمیت کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایک طرف جہاں پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں، وہیں دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر حملوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 254 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں،
امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد خلیجی ممالک سمیت عالمی برادری نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے اسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 458 روپے سے کم ہو کر 378 روپے پر آ گئی ہے۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں