Thursday, 23 April, 2026
عمران خان 115 سے ڈالر 189 پر کیوں لے کر گئے؟ مفتاح اسماعیل

عمران خان 115 سے ڈالر 189 پر کیوں لے کر گئے؟ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد - وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے اور پھر اس کی خلاف ورزی کے اثرات ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے اور اس کی خلاف ورزی کے اثرات ہیں، عمران خان نے جو  معاہدے کیے ہیں ان کے چنگل سے نکلیں گے تو ڈالر نیچے آئے گا، عمران خان معیشت کو جس نہج  پر  چھوڑ  کر گئے  واپس لانا آسان کام نہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرول پر سبسڈی نے  پاکستان کی معیشت کو  شدید مالی دباؤ سے دوچار کیا، عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت خرید اور پاکستان میں قیمت فروخت کے درمیان فرق ہے، پیٹرول پر سبسڈی سے حکومت کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، اس مہینے تقریباً 120 ارب روپے کے نقصان کا تخمینہ تھا، اتنا بڑا خسارہ کوئی بھی حکومت برداشت نہیں کرسکتی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسی وجہ سے  تمام مارکیٹوں میں ہلچل ہوئی اور مہنگائی پھیل رہی ہے، حکومت کے پاس پیسے نہ ہوں اور  وہ پھر بھی سبسڈی دے تو مزید قرض لینا پڑتا ہے، اس وجہ سے شرح سود میں اضافے کے ساتھ روپے پر دباؤ بڑھ رہا ہے، عمران خان نے تاریخ کا سب سے بڑا قرض لیا، عمران خان نے ساڑھے تین سال میں 71سال کے مجموعی قرضے کا 80 فیصد قرض لیا،  عمران خان نے ساڑھے تین سال میں 20 ہزار ارب روپے قرض لیا ہے، اس قرض کی وجہ سے پاکستان کی حکومت شدید معاشی دباؤ کا شکار ہوئی۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ عمران خان 10.4 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر چھوڑ کر گئے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر صرف 45 دن کی امپورٹس کے مساوی ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر کی یہ صورتحال خطرناک ہے، کم از کم دو گنا ہونے چاہئیں، زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال نے پاکستان کے معاشی دباؤ کو بڑھایا ہے، عمران خان نے آئی ایم ایف سے تحریری معاہدے کی خلاف ورزی کی جسے ہمیں دوبارہ بحال کرنا پڑا، عمران خان نے چین، سعودی عرب تمام ممالک سے تعلقات میں مسائل پیدا کیے ۔

مفتاح اسماعیل نے سوال کیا کہ عمران خان جواب دیں کہ 115 سے ڈالر 189 پر کیوں لے کر گئے؟  ڈالر 189 پر تھا، شہباز شریف کے آنے کے بعد ڈالر نیچے آیا تھا، اسٹاک ایکسچینج کو شہباز شریف پر اعتماد تھا، 1700 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف دور میں ہم ترقی کی شرح 5.8 فیصد پر چھوڑ کر گئے تھے ، نواز شریف دور میں ہم مہنگائی کم ترین 3.4 فیصد پر چھوڑ کر گئے تھے، چار سال کی لوٹ مار، نالائقی اور مافیاز کی حکمرانی کی وجہ سے مہنگائی آسمان پر پہنچی، عمران خان کو ملک و قوم کے خلاف اپنے جرائم کا جواب دینا ہوگا، ہم اس دلدل سے بھی نکلیں گے اور اسٹاک ایکسچینج پھر اوپر جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  25333
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں شہبازشریف کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ میرا تھا اور کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے میں نوازشریف سے بھی مشاورت کرتا ہوں۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، پاک فوج خیبرپختونخوا پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو
پاکستان تحریک انصاف کے بانی ارکان میں سے ایک اور کپتان کے پرانے ساتھی سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا۔ اپنی رہائی کے بعد کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل
تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو بھی کراچی میں گرفتار کر لیا گیا، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 سے گرفتار کیا گیا ہے، تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو درخشاں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں