![]() |
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کی خوب مدد کی اور جنگ سے قبل اسرائیل کے ڈیڑھ سو تربیت یافتہ لوگ بھارت پہنچے۔
سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں شہبازشریف کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ میرا تھا اور کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے میں نوازشریف سے بھی مشاورت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ میں کسی کی جیت ہوتی ہے تو ایک کی ہار ہوتی ہے، جنگ مستقل حل نہیں دیرپا امن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی دہشت گردی سے متعلق مذاکرات ہوئے دونوں قومی سلامتی کے مشیر کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کی خوب مدد کی، جنگ سے قبل اسرائیل کے ڈیڑھ سو تربیت یافتہ لوگ بھارت پہنچے اور سری نگر سمیت دیگر مقامات پر بھارت نے اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ بات چیت کے دوران پاکستان کی جانب سے چار اہم نکات شامل ہوں گے اور بھارت سے کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی کے حوالے سے بات ہوگی لیکن بھارت کسی بھی تیسرے ملک کی مذاکرات میں شرکت پر آمادہ نہیں، تیسرے ملک میں بات چیت کرنے کا فیصلہ اچھا ہوسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ