![]() |
اسلام آباد - چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اپنی جان کو خطرے سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش کر دی۔
ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نیازی امریکی سازش کی طرح اب مسلسل اپنی جان کو خطرے کا بیانیہ بنا رہے ہیں، جان کو ممکنہ خطرے سے متعلق اگر ٹھوس ثبوت عمران نیازی کے پاس ہیں تو اسے وزارت داخلہ سے شیئر کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت عمران نیازی کو ممکنہ خطرے سے متعلق معاملے کی تحقیقات کروانے کے لیے تیار ہے، عمران نیازی چاہیں تو جان کو خطرے سے متعلق معاملے پر جوڈیشل کمیشن بھی قائم کر سکتے ہیں، جوڈیشل کمیشن عمران نیازی کے فراہم کردہ شواہد اور معلومات کا جائزہ لیکر آزادانہ فیصلہ دے سکتا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران نیازی معلومات فراہم نہیں کرتے تو امریکی سازش کی طرح ممکنہ خطرے کو بھی سیاسی اسٹنٹ تصور کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم کا اپنی جان کے خطرے کو پولیٹیکل اسٹنٹ کے طور پر پیش کرنا افسوسناک ہے، مشورہ ہے کہ عمران نیازی اپنی سکیورٹی کو سیاسی پروپیگنڈے کے طور پر پیش نہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ