اسلام آباد - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو رسوا کرنے کی کوشش کرنے والے خود خوار ہوگئے ، اللہ تعالی نے اپنی قدرت کا نظارہ آج عوام کو دکھایا اور بے گناہوں کو عزت دی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہتا ہوں وتعزمن تشاءوتذل من تشاء کیونکہ رب نے اپنے کرم سے بے گناہوں کو عزت دی اور سرخرو کیا، مجرم چار سال ملک پر مسلط اور بے گناہ جیلوں میں رہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اب سینٹرل جیل کے حاضری رجسٹر کا صفحہ پلٹ چکا ہے، جرائم میں ملوث افراد کے لیے قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ