Wednesday, 22 April, 2026
عمران نیازی جھوٹ اور بدیانتی کا مجسمہ ہے، وزیراعظم

عمران نیازی جھوٹ اور بدیانتی کا مجسمہ ہے، وزیراعظم

لاہور - وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ کل فیصلہ آگیا کہ عمران نیازی ایک سرٹیفائیڈ چور اور خائن ہے، عمران خان کی نا اہلی کوئی خوشی کا وقت نہیں بلکہ مقام عبرت ہے، اسلام آباد میں کسی سرٹیفائیڈ چور کو داخل نہیں ہونے دیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ شخص سب کو چور ڈاکو کہتا رہتا تھا، اسی چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں عمران خان نے کہا تھا کہ یہ قابل اور ایماندار آدمی ہیں، اسی الیکشن کمشنر نےکرپٹ پریکٹس پر عمران خان کو نا اہل قرار دیا ہے، 2018 میں عمران خان کو بد ترین دھاندلی کے ذریعے وزیر اعظم پاکستان بنوایا گیا، اگر آپ نے تحفے بیچ کر پورے پیسے قومی خزانے میں جمع کروائے ہوتے تو ہم آپ کی تعریف کرتے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دبئی میں جس دکان سے عمران خان کے لیے تحفہ بنوایا گیا، یہ اسی دکان پر گھڑی بیچنے پہنچ گئے، قوم کو پتہ چلنا چاہیےکہ کون ہے جو تحفے بیچ کر پیسے جیب میں ڈال کر نکل گیا، ایسا کوئی قانون نہیں کہ پہلے آپ تحفے بیچ دیں اور بعد میں پیسے توشہ خانے میں جمع کروائیں، اس سے بدترین کوئی مثال نہیں ملے گی کہ پہلے گھڑی بیچ دی گئی اور بعد میں 20 فیصد پیسے جمع کروا دیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی جھوٹ اور بدیانتی کا مجسمہ ہے، اگر عمران خان کے خلاف فیصلہ نواز شریف نے لکھوایا ہے تو کیا نواز شریف کے خلاف اقامے کا فیصلہ عمران خان نے لکھوایا تھا؟ عمران خان نے جب کل دیکھا کہ لوگ ان کے حق میں نہیں نکلے تو انہوں نے کارکنوں کو کہہ دیا کہ واپس گھروں کو چلے جائیں، جلسے جلوسوں، گالی گلوچ اور قوم کو تقسیم کرنے سے ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے، ہمارے مسائل مل جل کر کام کرنے سے حل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا پوری قوم کی کامیابی ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور حنا ربانی کھر نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی انتہائی ذمہ داری کے ساتھ اس معاملے کو کامیابی تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، بطور اپوزیشن ہم نے بھی فیٹف کے بل میں پوری طرح ہاتھ بٹایا، نواز شریف کے دور میں پاکستان گرے لسٹ میں نہیں تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قانون اپنا راستہ بنائےگا، اسلام آباد میں کسی سرٹیفائیڈ چور کو داخل نہیں ہونے دیں گے،عام انتخابات ابھی 11 مہینے دور ہیں،ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ معیشت کو بہتر کیے بغیر الیکشن میں جائیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ آرمی چیف کی تقرری ایک آئینی معاملہ ہے اور یہ حکومت کا آئینی اختیار ہے، جو نام آئیں گے تو حکومت فیصلہ کرے گی، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، آئین و قانون کے دائرے میں ہم کام کرتے رہیں گے، پاکستان کی بہتری کے لیے ہر در پر جانے کو تیار ہوں، نواز شریف وطن واپس آئیں گے تو انہیں لینے ائیرپورٹ جاؤں گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  63365
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ایک ہفتے کے لیے کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 458 روپے سے کم ہو کر 378 روپے پر آ گئی ہے۔
پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی مذموم کوشش
صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت قومی قیادت کے مشاورتی اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے پر اتفاق کیا۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں