Friday, 29 March, 2024
حکومت کی ناقص پالیسیوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی، علامہ شبیر میثمی

حکومت کی ناقص پالیسیوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی، علامہ شبیر میثمی

اسلام آباد . شیعہ علما ءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ،ملک میں مہنگائی ،لاقانونیت اور بے روزگاری نے عوام سے سکھ چین چھین لیا ہے ۔ اس امر کا اظہار علامہ شبیر حسن میثمی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک پروقار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرشیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی ، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سیدناظر عباس تقوی اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ جہاں ایک طرف مہنگائی اپنے عروج پر ہے تو دوسری طرف ملک میں لاقانونیت کا راج ہے جبکہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث انسانی بنیادی شہری حقوق بری طرح سے پامال ہو رہے ہیں۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے نتائج نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے مگر حکمران عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں پٹرول کی قیمت میں پے در پے اضافے ایک طرف، کھانے پینے کی اشیاءسمیت ضروریات زندگی ہر فرد کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے، اس پر پرائیویٹ سیکٹر اور سرکاری اہلکاروں کی تنخواہوں میں کسی قسم کا اضافہ نہ ہونے کے باعث عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔ عوام آئے روز مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ ایسے میں عوام کو ریلیف دینے، مہنگائی کے جن پر قابو پانے اور عوامی معیار زندگی بہتر بنانے کی بجائے حکمرانوں کی جانب سے "سب اچھا ہے" کی رٹ سے عوام یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ حکمرانوںکے پاس ان کی فلاح و بہبود کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کو تمام آئینی حقوق دیئے جانے چاہیئں اور اس سے کم ہم کسی بھی قدم پر راضی نہیں ہونگے ۔ہماری جدوجہد جاری تھی جاری ہے اور ان کے تمام حقوق کے ملنے تک جاری رہے گی۔ کشمیریوں کے لیے خود ارادی فیصلہ کرنے کا حق دیا ہے یونائیٹڈ نیشن نے وہ ان کو ملنا چاہیئے۔شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ ایک مثبت انداز میں آئین ،دستور اور قانون کے مطابق حل ہونا چاہیے اور اس میں تاخیر نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ امید ہے انشاءا للہ لاپتہ افراد جلد اپنے گھر والوں سے ملیں گے۔ ان کی فیملیز ہمارے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور یہ ہمارای قومی ذمہ داری ہے کہ ہم عوام کے اس اہم مسئلے پر آواز اٹھائیں۔ عزاداری سید الشہداءؑ پر ایف آئی آرز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں ملک کے بیشتر مقامات پر منعقدہ مجالس و جلوس عزاءپر ایف آئی آرز کا اندراج عوام کے بنیادی شہری حقوق سلب کرنے کی واضح مثال ہے۔ ہم یہ واضح کرتے چلیں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا غم منانا آئینی شہری حق ہے اور عوام کو ان کے بنیادی شہری حقوق سے محروم کرنا حکومت ، انتظامیہ اور پولیس کا غیر آئینی، غیر قانونی و غیر اخلاقی اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہم بارہا متنبہ کر چکے ہیں کہ ایسے غیر قانونی اقدامات سے باز رہنا چاہیے جو عوام میں اضطراب کا باعث ہوں ہم ایسے اقدامات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یاد رکھیے کہ ایف آئی آرز اور فورتھ شیڈولز کیلئے گفتگو کے باب بند ہوتے جارہے ہیں اور احتجاج کے باب کھلنا شروع ہورہے ہیں۔ حکومت کو چاہیئے کہ عزاداری کے سلسلے میں ہر منفی قدم کو واپس لے اور پاکستان کے آئین و دستور کے مطابق تمام عزاداران حسینی کو حق ملے کہ وہ آزادی کے ساتھ عزاداری سید الشہداءؑ انجام دیں۔ ایسا نہ ہو کہ حکومت کے غلط اقدامات کی وجہ سے عزاداران حسینی کے پیمانے چھلک جائیں۔انہوں نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں شرکت کیلئے تیار رہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں اگر ناجائزاملاک اور عمارتوں کیخلاف کارروائی کرنا مقصود ہے تو صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں بلاتفریق ناجائز بلڈنگز کے کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ، مخصوص عمارتوں کو گرانا بلا جواز ہے جس کے باعث شہریوں میں بے چینی اور مایوسی پھیل رہی ہے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے آخر میں کہا کہ شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی اجلاس میں کیے گئے متعدد فیصلوں میں خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اہل بست و کشاد ہوش کے ناخن لیں اور عزاداری سید الشہداء پر کی گئی ایف آئی آرز کو فوری واپس لیں اور آئندہ ایسے اقدامات سے بھی گریز کریں۔ جبکہ ملک میں مہنگائی کے خاتمے کو ممکن بنانے کے لیے ذخیرہ اندوزوں اور شوگر مافیا کے خلاف ایکشن لیا جائے، پٹرول کی قیمت میں اضافے کے تدارک سمیت آٹا و اجناس کی قیمتیں کم کر کے ضروریات زندگی کی مد میں عوام کو فوری ریلیف مہیا کیا جائے اور تنخواہوں میں اضافہ کر کے عوام میں پھیلی بے چینی اور اضطراب کی سی پائی جانے والی کیفیت دور کی جائے۔ ہم متنبہ کرتے ہیں کہ عوام کے صبر کا زیادہ امتحان نہ لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کی جانب بڑھتے ہوئے عوامی سیلاب کے آگے موجودہ حکمرانوں کا تادیر ٹھہرنا ممکن نہیں رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  10574
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کیا گيا تو ملک سری لنکا بن جائے گا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ حکومت نہ اِدھر کی رہی
لاہور ہائیکورٹ ,وزیراعلیٰ پنجاب, سیکرٹری پنجاب اسمبلی, cm punjab, lahore high court, mubassir.com
یئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت پی ٹی آئی اراکین نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوا جس میں 122 ایم این ایز شریک ہوئے۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے غیر قانونی فنڈنگ سمیت دو مقدمات میں کالعدم جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کو مجموعی طور پر 31 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

مقبول ترین
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، پاکستان نے حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے کارروائی کی۔
پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں