Thursday, 23 April, 2026
تحریک عدم اعتماد: ووٹنگ 3 یا 4 اپریل کو ہوگی، شیخ رشید

تحریک عدم اعتماد: ووٹنگ 3 یا 4 اپریل کو ہوگی، شیخ رشید

اسلام آباد - وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 28 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پیش ہو رہی ہے، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3 یا 4 اپریل کو ہوگی، اپوزیشن کے ہر ممبر کو تحفظ فراہم کریں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدالت کے احکامات ہیں کہ سرینگر ہائی وے سمیت دیگر اہم شاہراہوں کو کھلا رکھیں، سرینگر ہائی وے کو رینجرز اور ایف سی کے حوالے کر دیا گیا ہے، مجموعی طور پر 15 ہزار سیکیورٹی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، ن لیگ نے سرینگر ہائی وے کی درخواست دی ہم نے مسترد کر دی ہے، ن لیگ نے پہلے 23 اور پھر 24 کا کہا لیکن ان کی ابھی کوئی درخواست نہیں دی گئی، جے یو آئی کو بھی جلسے کی اجازت آج تک کی دی گئی ہے اگر انہیں کل جلسہ کرنا ہے تو اس کے لئے نئی درخواست دینا ہوگی، ریڈ زون میں کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 27 مارچ کو تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہے، پاکستان بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں، پی ٹی آئی کی ریلیوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، میں 10 لاکھ افراد تو نہیں لا سکتا لیکن دعویٰ کرتا ہوں کہ میرا شہر عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، راولپنڈی سے ریلی سب سے بڑی ریلی ہوگی، اس شہر کے باسی غداری کو نہیں وفاداری کو دیکھتے ہیں، ہمیں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ آ رہا ہے بسیں کم پڑ رہی ہیں، اگر ضرورت پڑی تو صبح پیدل نکل پڑیں گے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دھرنے کی کسی جماعت کو اجازت نہیں ہے، اپوزیشن والوں سے کہہ رہا ہوں ٹکراو سے گریز کریں، اگر دھرنا دیا گیا تو ہم ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کریں گے، اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون ان کو ہاتھ میں لے گا، اور دھرنے والوں کو دھر لیا جائے گا، سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ساری دنیا کی نظریں پاکستان کی جانب مبذول ہیں، ملک میں غیر یقینی کی صورتحال سے دشمن فائدہ اٹھا سکتا ہے، میں بتا نہیں سکتا کہ ملک دشمنوں کا ایجنڈا کیا تھا، ہماری کوشش ہے کہ یہ 7 دن خوش اسلوبی سے گزریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ امن و امان کو براقرار رکھیں ، ہم امن و امان برقرار رکھنے کے پابند ہیں اللہ نہ کرے کہ ایسی صورتحال پیدا ہوجائے کہ فوج بلانی پڑے، امید ہے کہ فوج طلب کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور اگر ضرورت پڑی تو وہ خود آ جائیں گے، اسٹیبلشمنٹ ہر شہری کے تحفظ کی ذمہ دار ہے، میں ذمہ دار ہوں میرے ان سے تعلقات اچھے ہیں، جو اٹھتا ہے اسٹیبلشمنٹ پر باتیں کر دیتا ہے، لندن سے بیٹھ کر کیا کیا بیان دیئے گئے کہ ووٹ کو عزت دیں ووٹ کو عزت دینے کا بیانہ کا کیا ہوا، ڈی جی ایف آئی کو کہا ہے جو پاک فوج کے خلاف مہم چلارہے ہیں ان کو گرفتار کریں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 28 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پیش ہو رہی ہے، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3 یا 4 اپریل کو ہوگی، اپوزیشن کے ہر ممبر کو تحفظ فراہم کریں گے، اتحادیوں اور منحرف ارکان سے بات چیت کی جا رہی ہے، منحرف ارکان فائیو اسٹار ہوٹل میں مزے کررہے ہیں، میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، نسلی اور اصلی وہی ہوتا ہے جو ساتھ کھڑا رہے، میں ایک شخص کو جانتا ہوں وہ عمران خان ہے، کامیابی یا ناکامی دونوں صورتوں میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں، آج تک کسی وزیراعظم نے ملکی تاریخ میں 5 سال پورے نہیں کیے، لیکن عمران خان کو اللہ فتح دے گا، عمران خان تین یا چار سے فتح حاصل کرے گا، عدم اعتماد کی تحریک ختم ہونے کے بعد بریکنگ دوں گا، میرے پاس ہر قسم کی خفیہ رپورٹس موجود ہیں، اسپیشل برانچ سے اطلاعات ہیں کہ اپوزیش کے لوگ بوکھلائے اور گھبرائے ہوئے ہیں،یہ لوگ پیسوں کے لئے کیا کچھ نہیں کررہے، مجھ سمیت یہ سارے زندگی کے پانچوں اوور کھیل رہے ہیں، پھر بھی پیسوں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ناظم جوکھیو کے قتل میں نامزد ملزم دبئی سے آرہے ہیں، نامزد ملزم جام عبد الکریم نے ابھی تک سرنڈر نہیں کیا، سرنڈر کردے، ناظم جوکھیو قتل کیس کے مفرور ملزم پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو گرفتار کریں گے، بعد میں دیکھیں گے کیا فیصلہ ہوتا ہے، اس کو گرفتار کرکے سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا، میری آئی جی سندھ سے بات ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم تو شاید 10 ماہ بھی حکومت نہ کرسکتے لیکن اپوزیشن نے اپنی بیوقوفی سے ہمیں 4 سال دے دیئے، ناکام اپوزیشن کی وجہ سے اب اگلی بار بھی ہمیں ہماری نظر آرہی ہے، عمران خان ان دنوں بہت مقبول ہوئے ہیں، اسلام آباد کی فضاعمران خان کےحق میں بدل چکی ہے، وزیر اعظم کو گورنر راج کی تجویز دی جو مسترد کردی گئی، میری رائے ہے کہ وقت سے پہلے انتخابات کی طرف جانا چاہیے، عمران خان کو کہا ہے غریب دوست بجٹ پیش کریں اور اس کے فوری بعد الیکشن کی جانب جانا چاہیے، عمران خان میری رائے سے اتفاق کرتے ہیں تو صحیح ہے، میرے پاس خبروں کا سمندر ہے، حالات بہتری کی جانب دیکھ رہا ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  18470
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
قومی اسمبلی نے انتخابات ترمیمی بل 2022ء کے ذریعے سابق حکومت کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق ترامیم ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ میڈیا کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے ایک رات پہلے انہیں فوری الیکشن پر راضی ہونے یا پھر مارشل لاء کی دھمکی دی گئی۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ناکامی اور نااہلی کی وجہ سے سابق
لاہور ہائیکورٹ ,وزیراعلیٰ پنجاب, سیکرٹری پنجاب اسمبلی, cm punjab, lahore high court, mubassir.com
یئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت پی ٹی آئی اراکین نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوا جس میں 122 ایم این ایز شریک ہوئے۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں